روزے سے حاصل ہونے والے 5 حیرت انگیز طبی فوائد

آپ رمضان میں روحانی فوائد کے ساتھ ساتھ متعدد طبی فوائد بھی حاصل کرسکتے ہیں٬ البتہ آپ ان فوائد سے متعلق مکمل آگہی ہونی چاہیے- بھوک پر قابو پانا٬ عبادات پر توجہ مرکوز کرنا اور ذہنی دباؤ میں کمی یہ سب ہمیں اسی ماہِ مقدس میں حاصل ہوتا ہے- رمضان ہمیں اتنی توانائی فراہم کرتا ہے کہ ہم باآسانی بہترین جسمانی نظام کے ساتھ ایک پرسکون طرزِ زندگی اختیار کرسکتے ہیں- شرط یہ ہے کہ آپ روزہ اسلام کے عین اصولوں کے مطابق رکھیں-

Physiological Boost
روزہ نظامِ ہضم٬ اعصابی نظام اور میٹابولزم کو پرسکون بناتا ہے جس سے ان کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے- روزہ نہ صرف دباؤ کی سطح کو کم کرتا ہے بلکہ اعصابی نظام کی کارکردگی کو بھی ناقابلِ یقین حد تک فروغ دیتا ہے-

image


Peace & Tranquility
دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان میں ایک منفرد امن٬ سکون اور عبادت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بھرپور طاقت حاصل ہوتی ہے- یہ تمام چیزیں بہترین ذہنی٬ جسمانی اور روحانی صحت کی جانب اشارہ کرتی ہیں- تاہم یہ سب تب ہی ممکن ہے جب آپ روزہ اسلام کے عین اصولوں کے مطابق رکھیں-

image


Better Digestive System
ایک ماہ تک روزانہ مخصوص وقت تک بغیر کھائیے پیے رہنا ہمارے جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے اور ساتھ ہی ہمارے نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے- ہمارا جسمانی نظام بالکل ایک نومولود بچے کی مانند ہوجاتا ہے-

image


Cure
روزہ رکھنے والے افراد کو شفایابی کی ایسی طاقت ملتی ہے کہ ان کی ہلکی پھلکی بیماریاں باآسانی ٹھیک ہوجاتی ہیں- ہمارا جسم اپنے اندر خود سے شفایابی کی طاقت رکھتا ہے اور یہ نظام اس وقت فعال ہوجاتا ہے جب ہمارا معدہ خالی ہوتا ہے- مکمل روزے رکھنے پر یہ نظام ہمیں چند بیماریوں سے نجات فراہم کرتا ہے جیسے کہ موٹاپا اور ہائپر ٹینشن وغیرہ- اس کے علاوہ ہماری جلد کو روشن بھی بناتا ہے-

image


Protection from Cardiovascular Disease
روزہ آپ کے خون میں موجود چربی کی سطح کو متوازن بناتا ہے جس کے باعث آپ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

You must be aware of the health benefits we obtain in the month of Ramadan. Controlled appetite, more spiritual focus, lower stress levels and what not. One whole month of practicing a healthy, spiritually peaceful lifestyle brings us an immense energy flow and a fine rejuvenating period to reset our entire physical system.