گرمیوں میں 5 غذاؤں کو ہاتھ بھی نہ لگائیں ورنہ---

اس وقت ملک بھر گرمی کی شدت اپنی انتہا پر ہے اور آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ایسے موسم میں زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے یا دہی کا استعمال کرنا چاہیے لیکن ہم ایسی غذاؤں کا استعمال کر رہے ہیں جو ہمیں اس شدید گرمی میں مزید پریشانی میں مبتلا کرسکتی ہیں- ان غذاؤں کے استعمال سے آپ جسم میں پانی کی کمی واقع ہوسکتی ہے-

چائے
ہم سب ہی چائے یا کافی پینا پسند کرتے ہیں اور کچھ لوگوں کی تو چائے یا کافی کے بغیر صبح ہی نہیں ہوتی ہے۔ لیکن چائے آپ کی پانی کی شدت کو بڑھاتی ہے اور پانی کی کمی کا شکار بھی بناتی ہے- اس لیے بہتر ہے کہ موسمِ گرما میں اس مشروب سے پرہیز کی جائے-

image


مصالحے دار غذائیں
ہاں سچ ہے کہ ہم سب چٹ پٹے کھانوں سے بے حد محبت کرتے ہیں لیکن چٹ پٹے کھانوں کے شوقین افراد گرمی میں اگر چٹ پٹے کھانوں سے گریز کریں تو بہتر ہے۔ کیونکہ سورج آپ کے جسم میں اضافی گرمی پیدا کر رہا ہوتا ہے اور ایسے میں مصالحے دار غذائیں اس گرمی مزید اضافہ کردیتی ہیں جو یقیناً کسی صورت بھی مناسب نہیں-

image


پروٹین والی غذائیں
گرمیوں میں آپ کے جسم کو ایسی غذاؤں کی ضرورت نہیں ہوتی جن میں پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہو-کیونکہ گرمیوں میں ایسی غذاؤں کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے- انہیں ہضم کرنے کی کوشش میں جسم میں بے انتہا گرمی پیدا ہوتی ہے جو آپ کی صحت کو خراب کرسکتی ہے-

image


ٹھنڈی اشیاﺀ
گرمیوں میں آئسکریم یا دیگر ٹھنڈے مشروب وغیرہ کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ لیکن گرمیوں میں ٹھنڈی چیزیں کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ شدید گرمی میں اچانگ ٹھنڈی چیز کا کھانا آپ کے جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ بخار یا مختلف بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔

image


آم
ہائے یہ بات تو ہم سب کے دل توڑ رہی ہے اب بھلا گرمیوں میں جس نے آم نہ کھایا تو اس نے کیا کھایا۔  لیکن یہ حقیقت ہے کہ آم ان غذاوں میں سے ایک ہے جو آپ کے جسم کے پانی کو تیزی سے خارج کرتی ہیں- ایسی غذاؤں کو diuretic foods کہا جاتا ہے ۔ آپ جتنا زیادہ پانی پی لیں لیکن اگر آپ آم کا استعمال کر رہے ہیں تو زیادہ پانی پینے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ آم آپ کے جسم میں موجود پانی کو خارج کرتا ہے جبکہ گرمیوں میں آپ کے جسم کو پانی کی مقدار بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

image


مندرجہ بالا چیزیں واقعی میں اداس کردینے والی ہیں لیکن آپ ان کی جگہ تربوز ، انناس یا پھلوں کے سلاد کا استعمال کریں تو وہ آپ کے لیے انتہائی مفید رہے گا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

With our brief winter season leaving us, it’s time to prepare for the inevitable: the summer season in which the intense heat makes us wonder if this is practice for hell.