روزانہ صرف دو کھجور کھانے کے 5 حیرت انگیز فائدے

کھجور عموماً ہر شخص کو ہی پسند ہوتی ہے کیونکہ یہ چند میٹھے پھلوں میں سے ایک ہے۔ کسی کو تازے کھجور پسند ہوتی ہیں تو کسی کو خشک کھجور ۔ دنیا میں 3000 سے زائد کھجور کی قسمیں موجود ہیں۔ کھجور صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہوتی ہے- لیکن کیا آپ جاتنے ہیں کہ روزانہ اگر آپ صرف دو کھجور بھی کھا لیں تو آپ میں آنے والی تبدیلیوں سے آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے۔

Better Digestion
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نظام ہاضمہ بہتر کام کرئے تو کھجور کھانا معمول بنالیں کیونکہ کھجور میں فائبر موجود ہوتا ہے جو آپ کے نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور آپ کی آنتوں کی صفائی میں مدد فراہم کرتا ہے ۔

image


Sustained Energy
کھجور کو توانائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ بھی مانا جاتا ہے اور یہ آپ کی توانائی کو برقرار رکھنے میں آپ کی مدد کرتی ہے ۔ اس کا ذائقہ میٹھا ہونے کے باوجود یہ ان غذاؤں کی نسبت جن کو کھانے کے بعد خون کی شوگر میں اضافہ ہوتا ہے کم اثرانداز ہوتی ہے ۔

image


Significant Disease Prevention
کھجور آپ کو کینسر اور ذیابیطس جیسی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ جبکہ کھجور میں آپ کے دل اور آنکھوں کو صحت مند رکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہے ۔ کھجور دل کی شریانوں کو سکڑنے کے خطرے کو کم کرتا ہے ۔

image


Slower Age-Related Mental Decline
کھجور میں ایک اہم خاصیت اور بھی موجود ہے اور وہ یہ کہ یہ آپ کے ذہن کو تیز بناتی ہے ۔ دن میں صرف دو کھجور آپ ک؛ ذہنی نشونما کے لیے بہترین غذا ہے ۔ کھجور دماغ کی کارکردگی میں بہتری اور اچھے امتحانی نتائج کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی ذہنی کمزوری کے عمل کو سست کرتی ہے-

image


Less Reliance on White Sugar
اگر ہم چینی کی جگہ بھی کھجور کا استعمال کریں تو اس سے ہمیں فائدہ ہوگا کیونکہ کھجور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ خاصیت چینی میں شامل نہیں ہوتی ہے ۔ لہٰذا اگر کھجوروں کا پیسٹ بناکر چینی کی جگہ اتنی ہی مقدار میں استعمال کریں تو کولیسٹرول میں کافی حد تک کمی واقع ہوسکتی ہے ۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Dates are the small, oval fruits of the date palm tree, grown in tropical climates. Because of the distance they have to travel to get to American tables, dates are frequently sold dried, which concentrates their sweetness and gives them a pleasing chewy texture. Honestly, eating dates can feel a lot like indulging in gummy candy – except that they are a lot healthier.