پاکستانیوں کی چند بری عادات جو ان کے لیے فائدہ مند ہیں

ہم سب کے اندر غیر معمولی عادات موجود ہیں جو ہم اپنے دوستوں، خاندان کے سامنے کرنا پسند نہیں کرتے ہیں. کیونکہ ہم ایسا سمجھتے ہیں کہ یہ عادات غلط ہیں اور لوگوں کو اچھی نہیں لگیں گی جس کی وجہ سے ہماری شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے- لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ بظاہر بری دکھائی دینے والی چند عادات دراصل ہمارے لیے اچھی ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی معاشرے میں یہ عادات عام پائی جاتی ہیں-


ناخن چبانا
یہ عادت تو عموماً بہت سے لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ اور اگر یہ عادت آپ کے اندر بھی موجود ہے تو یقیناً بچپن میں آپ نے بھی اپنی والدہ سے اس عادت کی وجہ سے خوب مار کھائی ہوگی ۔کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر اپنے ناخن چباتے ہیں ۔ اس عادت کا شمار تو بری عادت میں کیا جاتا ہے مگر اس کے اثرات آپ کے لیے اچھے ثابت ہوتے ہیں ۔ کیونکہ جب آپ ناخن چباتے ہیں تو کئی بیکٹیریا آپ کے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں- اس کے سبب آپ کا مدافعتی نظام سفید خلیے تعمیر کرتا ہے جس سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے-

image


ببل گم
ببل گم تو اکثر افراد کھاتے ہیں لیکن کچھ لوگ ببل گم کو مسلسل چباتے دکھائی دیتے ہیں کیونکہ یہ ان کی عادت بن چکی ہوتی ہے ۔ سائنسدانوں نے ثابت کیا ہے کہ ببل گم آپ کے دباؤ کو کم کرتی ہے اور یہ آپ کے دماغ کو تیز کرتی ہے۔ یہ ایک قسم کی ورزش بھی کہلاتی ہے ۔ تو اس طرح سے یہ عادت بھی آپ کے لیے اچھی ہی ثابت ہوئی ہے ۔

image


 کافی
دنیا میں کئی ایسے افراد موجود ہیں ۔ جو کافی کے عادی ہوتے ہیں ۔ سردی ہویا گرمی لیکن کافی ان کی زندگی ہوتے ہے۔ لوگ بولتے رہ جاتے ہیں کہ کافی صحت کے لیے ٹھیک نہیں لیکن کافی کا عادی شخص کسی کی ایک نہیں سنتے اور دن بھر میں کافی کے کئی کپ پی جاتے ہیں ۔ لیکن ان کی یہ عادت بھی انھیں فائدہ دیتی ہے۔ کیونکہ کافی آپ کو کینسر اور دل کے دورے سے بچاتی ہے ۔ اور یہ آپ کا ڈپریشن ختم کرتی ہے ۔

image


شور مچانا
شور مچانا بھی لوگوں کی عادتوں میں شامل ہوتا ہے۔ کسی کے اوپر غصے میں چیخنا کچھ نہ ملنے کی صورت میں شور بجانا اور سب کا تنگ کر کے رکھ دینا بھی ایک بری عادت کی نشانی ہے لیکن ایسا کرنے سے انسان کے اندر موجود اسٹریس باہر نکلتا ہے جو انسانی صحت کے لیے مفید ہے۔

image


ڈکار مارنا
ڈکار مارنا تو مزاحی عادتوں میں سے ایک ہے ۔ کچھ لوگ کھاتے یہ کام سر انجام دیتے ہیں ۔ اور آس پاس بیٹھے لوگ حیرانی سے انھیں گھورتے ہیں ۔اور بتاتے ہیں کہ یہ ایک بری عادت ہے ۔ لیکن کیا کیا جائے عادت تو پھر عادت ٹہری ۔ لیکن یہ عادت بھی تقصان دہ نہیں کیونکہ ڈکار مارنے سے آپ کا ہاضمہ بہتر رہتا ہے اور اس کے ذریعے بھی آپ کے اندر کا ڈپریشن باہر آجاتا ہے ۔

image


نہانا
کچھ لوگ ضرورت سے زیادہ نہاتے ہیں ۔ یعنی دن میں کئی بار کیونکہ ان کی عادت ہوتی ہے بار بار شاور لینے کی گھر والوں کے لیے تو یہ بری بات ہے لیکن وہ لوگ جن کی یہ عادت ہے ان کے لیے اچھا ہے وہ پاؤں پر فنگل کی بیماریوں میں مبتلا نہیں ہونگے ۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

We all have unusual habits that we don't necessarily like to share with our friends, family, or co-workers. Why? Because we've been told that these habits are downright disgusting. But it turns out that these seemingly "bad" habits that you've been too afraid to admit doing are actually good for you.