کچا گوشت پانی سے کیوں نہیں دھونا چاہیے؟

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق مرغی کے گوشت کو پانی سے دھویا جانا ’کامپیلو بیکٹر‘ نامی بیکٹریا کے پھیلاؤ اور غذائی زہریت یعنی ’فوڈ پوائزننگ‘ کی ایک بڑی وجہ ہے۔

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے ماہرین کے مطابق گوشت کو ٹونٹی کے نیچے پانی سے دھونے سے اس میں موجود بیکٹیریا ہاتھوں، کپڑوں اور کھانے کے برتنوں میں بھی پھیل جاتے ہیں۔

گوشت کو دھوتے وقت پانی کے چھینٹے ہر سمت میں پچاس سینٹی میٹر تک پڑتے ہیں اور اپنے ہمراہ ’کامپیلو بیکٹر‘ بھی لے جاتے ہیں۔ اس بیکٹیریا کے محض چند سیل ہی ’فوڈ پوائزننگ‘ کا سبب بن جاتے ہیں۔

ایک تازہ سروے برطانیہ میں فروخت ہونے والے مرغی کے پچاس فیصد سے زائد گوشت میں یہ بیکٹیریا موجود تھا۔

پاکستان کی بات کی جائے تو سن 2014 اور سن 2015 میں کی گئی ایک تحقیق میں لاہور میں فروخت ہونے والے مرغی، بکرے اور گائے کے گوشت کے چھ سو سے زائد نمونوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔

گزشتہ برس ایک سائنسی جریدے میں شائع ہونے والے اس تحقیقی مضمون کے مطابق گوشت کے ان سب نمونوں میں مجموعی طور پر بیس فیصد سے زائد میں ’کامپیلو بیکٹر‘ نامی بیکٹیریا موجود تھا اور سب سے زیادہ بیکٹیریا مرغی کے گوشت (انتیس فیصد) میں پایا گیا تھا۔

بیکٹیریا بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
این ایچ ایس نے اپنی ویب سائٹ پر اس حوالے سے یہ چار تجاویز درج کر رکھی ہیں۔

کچے گوشت کو لپیٹ کر فرج میں رکھیں
کچے گوشت کو اس طرح کسی چیز میں لپیٹیں کہ اس میں سے رسنے والا پانی باہر نہ نکلے۔ علاوہ ازیں فریج میں بھی اسے سب سے نچلے خانے میں رکھا جائے تاکہ اس میں سے رسنے والی بوندیں کھانے کی دوسری اشیا تک پہنچ کر انہیں زہر آلود نہ کر دیں۔

پانی سے ہرگز مت دھوئیں
گوشت کو جب پکایا جائے گا تو اس میں موجود بیکٹیریا بھی خود بخود مر جائیں گے اس لیے اسے دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔

برتنوں کو اچھی طرح دھو لیں
کچے گوشت کو کاٹنے کے لیے استعمال کردہ چھری اور دیگر برتن اچھی طرح دھوئیں۔ ہاتھوں کو بھی گرم پانی اور صابن سے دھوئیں۔ یوں کامپیلو بیکٹر کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔

گوشت اچھی طرح پکائیں
کھانے سے پہلے یقینی بنائیں کہ گوشت اچھی طرح سے پکایا گیا ہے اور اس کے اندر کوئی گلابی یا سرخ حصہ باقی نہیں رہا۔


Partner Content: DW

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Historically, we equate washing to cleanliness. We wash clothes, linens, cars, dishes, and ourselves. So, it is logical that many people believe meat and poultry can be made cleaner and safer by washing it. Is this true? Does washing meat, poultry, eggs, fruits, and vegetables make them safer to eat?