ہارن کے وہ نقصانات جو آپ نہیں جانتے

کسی بڑے شہر کے پرہجوم ماحول میں گاڑی چلانا یقیناً انتہائی دشوار کام ہے جبکہ ایسے میں بسوں اور گاڑیوں کے ہارن کا شور اس مشکل میں مزید اضافے کا سبب بنتا ہے-
 

image


ٹریفک جام میں پھنس کر آپ کے لیے جو چیز سب سے زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے وہ ہے گاڑیوں کے عجیب و غریب ہارن-

ہارن کا شور برداشت کرنا انتہائی مشکل کام ہوگیا ہے- یہ ہارن انسان کے لیے کئی نقصانات کا سبب بن رہے ہیں-

ہارن کے شور کی وجہ سے ماحول کی آلودگی بڑھ جاتی ہے- یہ آلودگی انسانی صحت بالخصوص دل کے مریضوں کے لیے بہت خطرناک ہے-
 

image


اس کے علاوہ ہارن کے شور کے باعث ذہنی دباؤ بھی بڑھ جاتا ہے- اس شور کے دوران ڈرائیونگ کرنا ایک تھکا دینے والا عمل بن جاتا ہے جبکہ انسان کے مزاج میں چڑچڑا پن پیدا ہونے لگتا ہے-

روزمرہ کے ٹریفک جام اور ہارن کے شور کے بعد جب آپ گھر پہنچتے ہیں تو تھوڑی دیر پر آپ کا دماغ سُن رہتا ہے کیونکہ آپ میں سننے کی طاقت کم ہوچکی ہوتی ہے- اس کے بعد آہستہ آہستہ دماغ پرسکون ہوتا ہے-

مگر روزانہ ہارن کے شور کی وجہ سے آپ کی قوتِ سماعت بری طرح متاثر ہوتی ہے اور یہ شور آپ کو آہستہ آہستہ بہرے پن کی جانب لے جاتا ہے-
 

image


متعدد ممالک میں انہی نقصانات کے باعث ہارن بجانے پر پابند عائد کردی گئی ہے- دبئی میں تو بلا ضرورت ہارن بجانے پر جرمانہ بھی عائد کردیا جاتا ہے-

اس سے نہ صرف ماحول پرسکون رہتا ہے بلکہ آپ کا ذہنی دباؤ بھی کم رہتا ہے جبکہ بہت زیادہ ٹریفک ہونے کے باوجود بھی ڈرائیونگ میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

I use my fingertips to close my ears. It has become such a pain travelling on the road, especially if you are driving a two wheeler or taking a rickshaw. There is probably not a single day when I don’t get irritated with the terrible and unnecessary honking on the road.