مٹی کے برتن میں کھانا پکانے کے 5 حیران کن فائدے

کیا آپ نے کبھی مٹی کی ہانڈی میں کھانا پکایا ہے؟ کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ ہانڈی میں پکے کھانے اور پتیلی میں پکے کھانے کے ذائقے میں کتنا فرق ہوتا ہے ؟ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ گاؤں کے لوگ شہری لوگوں سے زیادہ صحت مند کیوں ہوتے ہیں ۔ اس لیے کہ وہ مٹی کے برتنوں میں کھانا کھاتے ہیں ۔ مٹی کے پیالوں میں پانی پیتے ہیں ۔ ہانڈی میں کھانا پکانا نارمل پتیلے میں کھانا پکانے سے کہیں زیادہ بہتر اور آسان ہے ۔ اس سے کھانے کی غذائیت میں اضافہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس سے کھانا بنانا آسان بھی ہوجاتا ہے ۔
 

image


مٹی کی ہانڈی میں کھانے پکانے کے چند فوائد درج ذیل ہیں ۔

1۔ سب سے پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ ہانڈی سے بھاپ باہر نہیں جاتی جس کی وجہ سے کھانے کی تمام غذائیت اس کے اندر رہتی ہے اور اس کا ذائقہ بھی بہترین ہوتا ہے ۔

2۔ اکثر کھانوں میں تیزابیت والے اجزاء موجود ہوتے ہیں ۔ مٹی کی ہانڈی میں کھانا پکانے سے کھانے کی تیزابیت ختم ہوتی ہے اور کھانا مزید غذائیت سے بھرپور ہوجاتا ہے۔ہم یہ بات نہیں جانتے کہ مٹی کی ہانڈی کے اندر تمام اہم وٹامز ہوتے ہیں یہاں تک کہ وٹامن بی 12بھی ہمیں اس میں پکائے کھانے سے حاصل ہوتا ہے ۔
 

image


3۔ اس ہانڈی کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ ہانڈی میں کھانے کو زیادہ گرمائش نہیں ملتی جس کی وجہ سے کھانے کے تمام اہم اجزاء کی غذائیت برقرار رہتی ہے ۔ کھانے کو ایک مخصوص گرمائش پر پکانا چاہیے جس سے اس کے nutrientsضائع نہ ہوں اور اسی وجہ سے ہانڈی میں پکا کھانا زیادہ مزیدار بھی ہوتا ہے ۔

4۔ ہانڈی میں پکا کھانا زیادہ دیر تک گرم رہتا ہے اس لیے کھانا بار بار گرم کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی جس سے کھانا ذائقہ اور غذائیت دونوں بیک وقت برقرار رہتے ہیں-
 

image


5- مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانے میں اپنی ہی لذت ہے۔الکالائین جسم میں’ پی ایچ ‘لیول کو اعتدال میں رکھتا ہے مٹی میں الکالائین کی فراہمی ہونے کی وجہ سے یہ پیٹ درد، معدے کی سوزش، تیزابیت اور دیگر اندرونی درد کی شکایات کو دور رکھتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Have you ever cooked in a clay pot? Do you ever notice in the difference between the taste of the food cooked in the clay pot and a normal vessel? Have you ever noticed why the people of rural areas are likely to be healthier than the people in city? It is just because they eat and cook the food in clay pots.