نبی کریم ﷺ کی پسندیدہ غذا اور اس کے حیران کن فوائد

نبی کریم ﷺ جَو بہت پسند فرماتے تھے۔ آپ ﷺ کی ذات گرامی کے ساتھ اس کا واسطہ بطور روٹی‘ دلیہ اور بطور ستو احادیث نبویﷺ سے ثابت ہے۔ اسی طرح حضرت مالک بن انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک درزی نے نبی کریمﷺ کی دعوت کی اور اس نے جَو کی روٹی کے ساتھ کدو گوشت پکایا۔ حضور ﷺبڑی محبت سے سالن سے کدو کے ٹکڑے تلاش کرکرکے تناول فرماتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا تھا کہ اس کیلئے دلیہ تیار کیا جائے۔ پھر آپ ﷺ فرماتے تھے کہ بیمار کے دل سے غم کو اتاردیتا ہے اور اس کی کمزوری کو دور کردیتا ہے۔
 

image


حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیمار کیلئے جَو کو دودھ میں پکا کر اس میں شہد ڈال کر تلبینہ تیار کرواتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ اگرچہ بیمار اس کو ناپسند کرتا ہے لیکن وہ اس کیلئے بہت مفید ہے۔ تلبینہ تھکن اور پریشانی کو بھی دور کرتا ہے‘ جَو کے بارے میں بو علی سینا نے لکھا کہ جَو کھانے سے خون پیدا ہوتا ہے یہ خون معتدل‘ صالح اور کم گاڑھا ہوتا ہے فردوس الحکمت میں لکھا ہے کہ جَو کو اس کے وزن کے پندرہ گنا پانی میں اتنی دیر تک ہلکی آنچ پر پکایا جائے کہ تیسرا حصہ اڑ جائے۔ اس کو ’’آش جَو‘‘ یہ پانی جسم کی ایک سو بیماریوں کیلئے مفید ہے۔

جَو کے حیرت انگیز فوائد:
جَو جسم کی گرمی اور تپش کو کم کرتا ہے.
جَو کا آٹا سرکہ میں گوندھ کر لگانے سے ہر قسم کی خارش میں مفید ہے.
سر کی پھپھوندی کو دور کرتا ہے.
جَو اور گیہوں کی بھوسی کو پانی میں ابال کر اس پانی سے کلیاں کریں تو دانت کا درد جاتا رہتا ہے۔
سرکہ میں اس جَو آٹا ملاکر پیشانی پر لیپ کرنے سے گرمی کا درد سر دور ہوتا ہے۔
جَو صفرا اور خون کو درست کرتا ہے۔
حلق کے امراض کو نافع ہے‘ بلغم‘ جریان اور گرمی کو مٹاتا ہے۔
 

image


جسم سے چربی کم کرکے موٹاپا کم کرتا اور جسم کو مضبوط کرتا ہے ۔
جَو کی پتلی کھچڑی پکاکر اس میں شہد ملاکر ٹھنڈی کرکے کھانے سے بخار‘ قے اور صفراوی درد شکم میں بہت مفید ہے۔
اوپری دودھ پینے والے بچوں کو اگر دودھ میں جَو کا پانی ملاکر دیا جائے تو ان کی آنتیں زیادہ صحتمند رہتی ہیں۔

مشاہدات:
 احادیث مبارکہ میں جَو کے فوائد کی روشنی میں معدہ و آنتوں کے السر کے مریضوں کو صبح کے ناشتہ میں سرکار دو عالمﷺ کے عظیم نسخہ کے مطابق تلبینہ دیا گیا۔ السر کا ہر مریض دو سے تین ماہ میں درست ہوگیا جبکہ بہترین علاج کے ذریعے یہ علاج دو سال سے کم عرصہ میں ممکن نہ تھا۔

 پرانی قبض کیلئے جَو کے دلیہ سے بہتر محفوظ کوئی اور دوا نہیں دیکھی گئی۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Barley's fiber, potassium, folate, and vitamin B6 content, coupled with its lack of cholesterol, all support a healthy heart. Barley is an excellent source of fiber, which helps lower the total amount of cholesterol in the blood, thereby decreasing the risk of heart disease.