مرغی کے گوشت پر سفید لکیریں کیوں ہوتی ہیں؟

کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ مرغی کے گوشت پر سفید رنگ کی پُراسرار لکیریں کیوں موجود ہوتی ہیں؟ عام طور پر یہ سفید لکیریں مرغی کے گوشت پر بہت زیادہ نمایاں ہوتی ہیں تاہم یہ صحت کے لئے نقصان دہ نہیں ہوتیں-

مگر ایک حقیقیت یہ بھی ہے کہ ان لکیروں کا گوشت کے معیار پر گہرا اثر پڑتا ہے۔آج ہم آپ کو ان لکیروں کے نمایاں ہونے کی اصل وجہ بتائیں گے جس سے یقیناً آپ لا علم ہوں گے۔۔

نیشنل چکن کونسل کی اس معاملے میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق سفید لکیروں کے باعث مرغی کے گوشت کا ذائقہ تبدیل ہو جاتا ہے اور چربی کے باعث بننے والی ان لکیروں کے نتیجے میں گوشت سخت ہو جاتا ہے۔ اور ان لکیروں کے وجہ سے گوشت کا معیار خراب ہو جاتا ہے۔۔

اس کے علاوہ ان لکیروں کے باعث گوشت میں غذائیت بھی کم ہو جاتی ہے، اس کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی ،لیکن ماہرین کے مطابق مرغی کی نشونما میں خرابی ان لکیروں کی وجہ ہو سکتی ہے۔

یہ سفید لکیریں صحت پر منفی اثرات نہیں ڈالتیں مگر گوشت سخت ہو جانے کی صورت میں اسے کھانے میں مشکل ضرور پیش آسکتی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: