پھولے ہوئے پیٹ اور گیس سے نجات میں مددگار غذائیں

بہت زیادہ یا بہت تیزی سے کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھول جاتا ہے یا یوں کہہ لیں اندر سے سوج جاتا ہے جس کے نتیجے میں کافی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔ ویسے یہ جان لیں کہ ہر وقت پیٹ سپاٹ رکھنا نارمل نہیں ہوتا کیونکہ کھانے یا پینے کے بعد غذائیں اور سیال مواد معدے اور آنتوں میں جگہ بناتا ہے، یعنی وہ کچھ پھول جاتے ہیں۔ ویسے تو پیٹ کا بہت زیادہ پھولنا ضروری نہیں، اس بات کی علامت ہو کہ آپ نے کچھ غلط کھالیا ہے تاہم یہ اتنا پھول جائے کہ کپڑے تنگ محسوس ہونے لگے تو اس کی وجہ آپ کی غذا ہی ہوسکتی ہے۔ تاہم ڈان کے مطابق کچھ غذائیں اس حوالے سے فائدہ مند ہوتی ہیں جن کے بارے میں جاننا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
 

کھیرے
لوگ کھیروں کو آنکھوں کے نیچے پھولے ہوئے حصے کو کم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور ایسا ہی آپ اسے کھا کر غبارہ بن جانے والے پیٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے کرسکتے ہیں۔ اس سبزی میں ایک ایسا فلیونوئڈ آکسائیڈنٹ موجود ہوتا ہے جو پیٹ کی سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ تو اس کو کاٹ کر کھائیں یا اس کا عرق نکال کر پی لیں، فائدہ دونوں صورتوں میں ہوتا ہے۔

image


کیلے
پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں جیسے کیلے جسم میں سوڈیم لیول کو ریگولیٹ کرکے پانی جمع ہونے کی روک تھام کرتے ہیں، جس سے نمک کے زیادہ استعمال سے پیٹ پھولنے یا گیس بننے کے عارضے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ کیلوں میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو کہ قبض سے تحفظ یا اس سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پیٹ پھولنے کی ایک وجہ قبض کا ہونا بھی ہے، کیونکہ اگر فضلہ جسم سے خارج نہ ہو تو پیٹ پھول جاتا ہے یا گیس پیدا ہوتی ہے۔

image


پپیتا
پپیتا میں موجود انزائمے غذائی نالی میں موجود پروٹین کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے کھانا ہضم کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ یہ پھل ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جبکہ اس میں موجود فائبر بھی نظام ہاضمہ کے لیے فائدہ مند ہے۔

image


دہی
دہی میں موجود پروبائیوٹیکس یعنی معدے کے لیے فائدہ مند بیکٹریا ہوتے ہیں، جو کہ ہاضمے کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ غذائی نالی کی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ تو کچھ مقدار میں روزانہ دہی کھانا پیٹ پھولنے کے عارضے میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔

image

سونف
سونف نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہے، یہ بیج غذائی نالی کو سکون پہنچاتے ہیں، جس سے گیس خارج ہوتی ہے اور پیٹ پھولنے کا عارضہ کم ہوتا ہے۔ اسے پھانک لیں یا چائے کی شکل میں کھانے کے بعد پی لیں۔

image

ادرک
ادرک موسمی نزلہ زکام، مسلز میں تکلیف وغیرہ کے لیے گھریلو ٹوٹکے کے طور پر استعمال کی جاتی ہے اور پیٹ پھولنے کی تکلیف میں کمی کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ قدرتی طور پر ورم کش اور نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہے۔ یہ نظام ہاضمہ کو سکون پہنچا کر غذائی نالی کے مسلز کو ریلیکس کرتی ہے۔ اس میں موجود انزائمے پروٹین کو جذب کرنے یں مدد دیتے ہیں، جس سے بھی پروٹین کے زیادہ استعمال سے پیٹ پھولنے اور گیس کا مسئلہ کم ہوتا ہے۔ اس کی چائے بناکر استعمال کرنا اس حوالے سے فائدہ مند ہوتا ہے۔

image

پودینے کی چائے
اگر رات کو کھانے کے بعد پیٹ میں گرانی کا احساس ہو تو پودینے کی چائے کا ایک کپ اس احساس سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس چائے کو پینے سے غذائی نالی کے مسلز کو سکون ملتا ہے جبکہ ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

If you feel bloated and gassy regularly, you’re not alone -- 10 to 20 percent of adults complain of gas in the form of belching or flatulence, and it’s normal to emit flatus 12 to 25 per times day, according to Brigham and Women’s Hospital.