مجھے ساجن کے گھر جانا ہے

ہماری مشرقی روایت میں لڑکیوں کا سب سے محبوب کام سپنے سجانا ہوتا
ہے،،،اک دن ہم کچھ دوستوں میں بیٹھے ہوئے تھے،،،کہ ،،،کسی لڑکی نما
آواز نے ہمیں سوچنے پر مجبور کردیا،،،‘‘مجھے ساجن کے گھر جانا ہے،،،،‘‘!!!

ہم نے دوست سے پوچھا،،،یہ ساجن کون ہے؟؟،،،،!
دوست نے کہا،،،ہو گا کوئی ایرہ غیرہ نتھو خیرہ،،،ہم نے کہا،،پھر،،،یہ اس کے
گھر کیوں جارہی ہے،،،وہ بولا،،،آپ کو کوئی تکلیف؟؟؟،،،،!!! اس نے آپ سے
رکشے کا کرایہ مانگا،،،،؟

ہم بولے،،،ہم تو خود بس میں ایسی جگہ لٹک کر جاتے ہیں،،جہاں سے کرایہ
بچ سکے،،،کئی لوگ تو یہاں تک کہہ چکے،،،کیا بندر کی طرح لٹکے رہتےہو!

اچھا،،،! پھر تو غصہ آیا ہوگا،،،دوست کے اس سوال پر ہم نے پوچھا،،،کس کو؟
وہ جھٹ بولا،،،بندرکو،،،کیونکہ آپ اس کی کاپی کرتے ہو،،،
ہم بولے،،،یہ آپ کیسے کہہ سکتےہیں،،،وہ بولا،،،اچھا یہ بتاؤ کبھی بندر آپکو
دیکھ کر مسکرایا ہے؟؟،،،،ہم نے جھٹ سے کہا،،،کبھی نہیں،،،،

بس ثابت ہوگا،،،دوست نے لمحے میں اپنی ریسرچ رپورٹ دے دی،،،ہم بولے
وہ کیسے؟،،،،،!
دوست بولا،،،وہ آپ کو دیکھ کر کبھی مسکرایا نہیں،،،اس کا مطلب ہے ،،کہ
وہ آپ کو پسند نہیں کرتا،،،یعنی آپ اس کی طرح بس پر لٹک کر اس کی نقل
جو کرتے ہو،،،،وہ آپ کو پسند نہیں کرتا،،،اس کو آپ کی یہ حرکت بھی پسند،،
نہیں،،،
ہمیں وہ دوست کم،،،کوئی بندر اسپیشلٹ ذیادہ لگا،،،ہم بولے،،،یار چھوڑو،،،!


مجھے ساجن کے گھر جانا ہے،،بھائی،،ماں،،باپ محنت کرکر کے تھک جاتے
ہیں،،،مگر پھر بھی اسے ساجن کے گھر ہی کیوں جانا ہے،،،
دوست بولا،،،،آپ کا نام ساجن ہے؟،،،،ہم نے نفی میں سر ہلایا،،،وہ بولا،،،پھر
آپ کو کس بات کی فکر،،،،جانے دو،،،ساجن بھگتے گا،،،،ہم بولے،،،یار پھربھی

ہماری بات کو دوست نے بیچ میں سے اچک لیا،،،کسی ڈاک خانے کے بابو
کی طرح بولے،،،بھائی ہر جگہ کی اپنی کچھ روایات ہوتی ہیں،،،اگر تم یو۔کے،،
فرانس،،،کینڈا میں ہوتے،،،تو یہ گانا یوں ہوتا۔۔۔
مجھے ٹام کے گھر جانا ہے،،،یا،،،مجھے جیری کے گھر جاناہے،،،اور مشرقی،،
لڑکیاں اپنے ان کا نام زبان پر نہیں لاتیں،،،وہ کہتی ہیں،،،ساجن،،،اور ساجن تو
کوئی بھی ہوسکتا ہے،،،

اگر وہ گھر والوں کے سامنے کہہ دیں،،،مجھے سلمان کے گھر جانا ہے،،یا،،
مجھےکرمو کےگھر جانا ہے،،،تو ٹانگیں توڑ دی جائیں گی،،،
ہم بولے،،،کس کی،،،وہ جھٹ بولا،،،سلمان کی اور کس کی،،،ہم نے شکرکیا
کہ نہ ہم ساجن ہیں،،،نہ سلمان،،،بچ گئے،،،

آپ بھی نام سوچ سمجھ کے رکھنا،،سلمان تو بالکل بھی نہیں،،فری ایڈوائز!!

 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1196054 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.