انصاف

معاشرے میں جرائم کی بیخ کنی کے لئےبہت سے عوامل اہم ہیں۔
✔فوری انصاف کی فراہمی اور مجرم کو جرم کے مطابق عبرتناک سزا
✔بنیادی دینی تعلیمات کا فہم و شعور
✔آگہی مہمات
✔ نصاب تعلیم
افسوس اس بات پر ہورہا ہے کہ میڈیا خصوصاً بنیادی اہم عوامل یعنی مجرم کی سزا پر کم بات کررہا ہے اور سارا فوکس بچوں میں آگہی کے درپردہ نصاب تعلیم میں جنسی تعلیم کو شامل کرنے کے حوالے سے باقاعدہ مہم کی شکل میں ٹاک شوز پے در پے پیش کئے جارہے ہیں اور اسکے برخلاف نکتہ نظر رکھنے والوں کو بھی مجرم ثابت کیا جارہا ہے ۔۔۔۔۔(میڈیا کا یہ unbalanced رویہ خوامخواہ ذہن کو کچھ اور سوچنے پر مجبور کررہا ہے )
جیسا کہ محض نصاب کی تبدیلی تمام مسائل کا حل ہو ۔۔۔۔۔خدا کے بندوں بچوں کو انکی عمر کے مطابق آگاہی والدین کے زریعے بھی دی جاسکتی ہے بالفرض نصاب میں بھی شامل کرلیا جائے جیسا کہ انڈیا میں ہے مگر اسکے باوجود ریپ کیسز میں بھارت حدیں پار کرچکا ہے ۔۔۔
اصل اور بنیادی عوامل انصاف کی فوری فراہمی اور مجرمان کو بنا کسی اثرورسوخ کے قرار واقعی سزا دینا ہے اسی پر فی الوقت فوکس کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مجرم بچ نہ پائے ۔اس وقت سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے مجرم باآسانی قابو آسکتا ہے ہم سب کا پورا زور اس پر ہونا چاہیئے کہ مجرم پکڑا جائے اور کسی صورت بھی بچنے نہ پائے ہم مزید کسی زینب کا بے آبرو لاشہ نہیں دیکھنا چاہتے اسکے لئے دیگر ایشوز پر بعد میں غورو خوض کے بعد لائحہ عمل بنایا جاسکتا ہے کہ کیا اور کتنی آگاہی کی ضرورت ہے ۔محض بچوں کو آگہی دینا اسکا حل نہیں بلکہ دینی شعور کے ساتھ پورے معاشرے کی تعلیم و تربیت درکار ہے ۔۔۔۔۔
اس وقت مجرم کو عبرت ناک سزا ملنا اہم ترین نکتہ ہے
 

Muhammad Shoaib Awan
About the Author: Muhammad Shoaib Awan Read More Articles by Muhammad Shoaib Awan: 20 Articles with 20448 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.