دنیا کی سب سے زہریلی مکڑیاں٬ کیا کچھ ممکن؟

دنیا کے زیادہ تر افراد مکڑیوں سے نفرت کرتے ہیں بلکہ ان سے خوف بھی محسوس کرتے ہیں- دیانتداری کی بات ہے کہ اگر آپ کو اپنے کندھے پر ایک بڑی جسامت کی حامل مکڑی چلتی دکھائی دے گی تو یقیناً آپ بھی ڈر جائیں گے- دنیا میں پائی جانے والی آٹھ ٹانگوں والی اس مخلوق کی چند اقسام انتہائی خوفناک اور مہلک بھی ہیں جو کسی بھی انسان کو اپنے زہر سے مشکل کا شکار بنا سکتی ہیں- آئیے مکڑی کی چند انتہائی زہریلی اقسام کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں-
 

Noble False Widow
مکڑی کی یہ قسم انگلینڈ میں پائی جانے والی سب سے خوفناک مکڑیوں کی اقسام میں سے ایک ہے- اس مکڑی کے کاٹنے کی وجہ سے انسان کو درد اور سوزش کا سامنا تو کرنا پڑتا ہی ہے اس کے علاوہ اسے متلی بھی محسوس ہونے لگتی ہے- مریض گینگرین کا شکار بھی بن سکتا ہے-

image


Six Eyed Sand Spider
چھ آنکھوں کی حامل ریت میں پائی جانے والی یہ مکڑی انتہائی زہریلی ہوتی ہے- اگرچہ یہ زیادہ تر انسانوں کے قریب نہیں جاتی لیکن پھر بھی اس مکڑی کے کاٹنے کے چند کیسز رپورٹ ہوئے ہیں- ایک واقعہ میں تو اس مکڑی کے زہر کا متاثرہ ایک شخص تو اپنے بازو سے بھی محروم ہوچکا ہے- سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ اس مکڑی کے زہر کا تریاق کا بھی موجود نہیں-

image


Katipo
یہ مکڑی نیوزی لینڈ میں پائی جاتی ہے اور مکڑیوں کی اس قسم میں پائی جانے والی مادہ مکڑیاں ہی صرف کاٹتی ہیں- اگرچہ یہ مکڑیاں بہت زیادہ مہلک تو نہیں لیکن جسے اپنا شکار بنا لیں اس کے لیے کچھ ناخوشگوار ضرور ہوجاتا ہے- یہ مکڑیاں جسے کاٹ لیں اسے پیٹ میں درد٬ پسینے٬ جھٹکے لگنے اور ہخار کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے-

image


Brown Recluse Spider
اس مکڑی کا شمار امریکہ کی سب سے زہریلی مکڑیوں میں ہوتا ہے- یہ مکڑیاں جسے اپنا شکار بنا لیں اس فرد کو شدید متلی٬ بخار٬ خارش اور پٹھوں میں شدید درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے- بعض اوقات اس کے کاٹنے کے باعث جلد کے ٹشو موت کا شکار بھی بن جاتے ہیں-

image


Hobo Spider
بنیادی طور پر سمجھا جاتا تھا کہ یہ مکڑی جس انسان کو کاٹ لے اسے خوفناک زخم پیدا ہوجاتے ہیں لیکن حالیہ مطالعے نے اس تصور کو ختم کر دیا ہے- تاہم اگر یہ کاٹ لیں تو انسان کو سوجن اور لالی کا سامنا پھر بھی کرنا پڑتا ہے-

image


Tarantulas
اگرچہ یہ مکڑی دیکھنے سے ہی خوفناک معلوم ہوتی لیکن صرف اس کا زہر انسان کے لیے تکلیف کا سبب بنتا ہے جبکہ اس کے بال اور ٹانگیں جلدی خارش کا سبب بنتی ہیں- تاہم انسانوں کے لیے یہ مکڑی کوئی خاص نقصان دہ نہیں ہے-

image

Cupboard Spider
عام طور پر یہ مکڑی انسانوں کے لیے خطرناک نہیں سمجھی جاتی- اکثر لوگوں کو اس مکڑی کے کاٹنے کی وجہ سے پہنچنے والی تکلیف عام کیڑوں کے کاٹنے کی وجہ ہونے والی تکلیف کی مانند ہی محسوس ہوتی ہے- لیکن چند واقعات میں اس مکڑی کے کاٹنے کی وجہ سے انسان میں شدید علامات بھی ظاہر ہوئی ہیں-

image

Redback Spider
یہ مکڑی اتنی خوفناک اور مہلک ہے کہ اگر یہ کاٹ لے تو انسان کو نہ صرف بہت زیادہ تکلیف پہنچتی ہے بلکہ اگر جلد علاج شروع نہ کیا جائے تو اس کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے- اس مکڑی کے زہر کا تریاق 1956 میں ایجاد کیا گیا تھا اور سالانہ تقریباً 256 افراد اس تریاق سے فائدہ اٹھاتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Most people hate spiders. They hide in dark corners, creep around, and make webs that get all over your face. If you found a big spider crawling over your shoulder right now, be honest, you’d probably jump out of your seat in fear. Their four pairs of eyes, eight legs, and general ugly appearance makes them freaky creatures. However, when you add venom in the mix, it only makes them that much more terrifying.