روس سے متعلق آپ کتنا جانتے ہیں؟ دلچسپ حقائق

روس کا نام سنتے ہی ذہن میں سب سے پہلے برفباری والے علاقے یا پھر ایک سرد ترین ملک کا خیال آتا ہے- لیکن آج ہم دنیا کے اس سب سے بڑے ملک کا ایک ایسا چہرا آپ کے سامنے پیش کریں گے جو پہلے آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا- بیک وقت دو براعظموں ایشیاﺀ اور یورپ میں واقع اس ملک میں صرف برفباری یا سردی ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت کچھ ہے-
 

image
روس ایک ایسا ملک ہے جو کہ دنیا کے ایک چوتھائی غیر منجمد میٹھے پانی کا مالک ہے-
 
image
روس کا دارالحکومت ماسکو یورپ کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں 13 ملین افراد آباد ہیں- لندن کا نمبر دوسرا ہے اور یہاں 8 ملین افراد رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں-
 
image
روس کا سب سے بلند ترین پہاڑ Mount Elbrus ہے اور یہ یورپ کا بھی سب سے بلند ترین پہاڑ ہے- اس پہاڑ کی بلندی 5642 میٹر ہے-
 
image
یورپ کا سب سے مصروف ترین میٹرو سسٹم بھی روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہی واقع ہے- یہاں سے روزانہ 6 ملین سے زائد افراد سفر کرتے ہیں-
 
image
مشرقی روس میں واقع جزیرہ نما Kamchatka میں کئی آتش فشاں پہاڑ ہیں- Klyuchevskaya Sopka نامی آتش فشاں پہاڑ سب سے بلند ہے جو کہ فعال بھی ہے-
 
image
روس دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور یہاں کی 10 فیصد زمین زراعت کے قابل ہے-
 
image
روس میں واقع Volga نامی دریا یورپ کا سب سے طویل ترین دریا ہے-
 
image
بہت زیادہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے یہ ملک اس وقت 160 سے زائد اقسام کے نسلی گروپوں کا گھر بن چکا ہے-
 
image
یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ روس خلائی دریافتوں میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے- ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشنوں میں انگریزی اور روسی دونوں ہی زبانوں کو سرکاری درجہ حاصل ہے-
 
image
امریکہ کے بعد روس دوسرا ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ تارکینِ وطن موجود ہیں اور ان کی تعداد تقریباً 12 ملین ہے-
 
image
روس کی سرحدوں کے اندر 100 سے زائد بولی جاتی ہیں اور ان میں سے بیشتر کو سرکاری درجہ حاصل ہے-
 
image
روس دنیا میں سب سے زیادہ توانائی اور معدنی ذخائر رکھتا ہے اور یہ سب سے زیادہ تیل یورپ کو فراہم کرتا ہے-
 
image
روس میں دنیا کے سب سے بڑے جنگلات موجود ہیں اور اسی وجہ سے اسے "Lungs of Europe" بھی کہا جاتا ہے- یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنے کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے-
 
image
روس کے 15 شہر ایسے ہیں جن کی آبادی 1 ملین سے زائد پر افراد پر مشتمل ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

What comes to mind when you think of Russia? Tundra? Snow? Probably. But today we’re going to take a look at the Russia you’ve never seen before. Given that it’s the world’s biggest country, it has quite a bit of diversity within its borders. It’s not all snow and ice! These are some Really Cool Facts About Russia You Might Not Know.