اہم معلومات

 یہ معلومات امید ہے آپ کے کام کی ہوں گی اسے بچے اور بڑے سب پڑھ سکتے ھیں علم کبھی ضائع نہیں جاتا کسی نا کسی موڑ پر کہیں نہ کہیں ضرور کام آئے گا۔

1- مرنے کے بعد انسانی اعضاء آٹھ گھنٹے تک زندہ رہتے ہیں۔
2- مرنے کے بعد انسانی کان دس منٹ تک زندہ رہتے ہیں۔
3- قرآن پاک میں کل چھبیس (26)انبیاء کا زکر ہے۔
4- زمین پر سب سے پہلا درخت کھجور کا تھا۔
5- حضرت نوح علیہ اسلام کی کشتی با رہ سو گز لمبی، آٹھ سو گز چوڑی، اسی گز اونچی تھی اور اس کے
تین درجے تھے نیچے کے درجے میں چوپائے، بیچ میں پرندے، اوپرآدمی اور دوسری ضرورت کی چیزیں تھیں ۔
6- قبر میں انسانی جسم کی سب سے آخر میں ختم ہونے والی چیزیں بال اور ناخن ہیں۔
7- انسانی جسم میں پانی کا تناسب 65 فیصد ہوتا ہے۔
8- چاند پر قدم رکھنے والا پہلا شخص امریکہ کا باشندہ نیل آرم سٹرانگ تھا اور یہ واقعہ بیس جولائی انیس
سو انہتر کو رونما ہوا۔
9- سب سے پہلے سترہ سو بہتر میں سویڈن کے سائنسدان شیلے نےآکسیجن کو دریافت کیا۔
10- دنیا میں سب سے پہلے آنکھوں کا ہسپتال آٹھ فروری انیس سو پانچ کو ماسکو میں قائم ہوا۔
11- انسانی خون جسم میں سات میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے۔
12- دنیا میں سب سے پہلی گھڑی ابن یو نس نے بنائی۔
13- بالوں کے بڑھنے کی رفتار گرمیوں میں زیادہ اور سردیوں میں کم ہوتی ہے۔
14- مردوں کی نسبت عورتوں کی آواز کی فریکوینسی زیادہ ہوتی ہے۔
15- عورتوں کی نسبت مردوں کے دماغ کا وزن زیادہ ہوتا ہے۔
16- پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا ڈیم ہے۔
17- پاکستان میں سب سے زیادہ گندم صوبہ پنجاب میں پیدا ہوتی ہے۔
18- بادشاہی مسجد مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے بنائی تھی۔
19- پاکستان کی کل آبادی سترہ کروڑ ہے ۔
20- پشاور کو سب سے پہلے سبتگین نے فتح کیا تھا۔
21- پاکستان کا سب سے چھوٹا دریا راوی ہے۔
22- تاج محل انڈیا کے شہر آگرہ میں ہے۔
23- شاہینوں کا شہر سرگودھا ہے۔
24- پاکستان کا قومی پھول یاسمین ہے۔
25- چین کا قومی پھول نرگس ہے۔
26- کویت وہ واحد ملک ہے جس کے باشندے ٹیکس نہیں دیتے۔
27- سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں کوئی سینما حال نہیں۔
28- افغانستان وہ واحد ملک ہے جہاں ریلوے لا ئن نہیں۔
29- فرانس نے ایک ایسی بندوق بنائی جس میں چھتری لگی ہوتی ہے۔
30- روس وہ واحد ملک ہے جس نے خلاء میں پودے اگانے کی کوشش کی ہے۔
Kamal Hussain Balti
About the Author: Kamal Hussain Balti Read More Articles by Kamal Hussain Balti: 3 Articles with 3963 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.