ٹیکساس جنوبی امریکہ کی سب سے بڑی ریاست ہے اور یہاں
متعدد ریگستان اور صنوبر کے درخت پائے جاتے ہیں- اس کے علاوہ اس ریاست کی
ایک پہچان Rio Grande نامی ایک دریا ہے جو کہ میکسیکو کی سرحد کے ساتھ بھی
بہتا ہے- لیکن امریکی ریاست ٹیکساس اس کے علاوہ بھی کئی دلچسپ اور متاثر کن
حقائق کی مالک ہے جن سے بیشتر افراد ناواقف ہیں٬ وہ حقائق کیا ہیں؟ آئیے ہم
آپ کو بتاتے ہیں:
|
|
1836 سے لے کر 1845 کے درمیان تک ٹیکساس کوئی امریکی ریاست نہیں بلکہ ایک
آزاد ملک تھا اور یہ آزادی میکسیکو سے حاصل کی گئی تھی-
|
|
ہر 12 میں سے 1 امریکی باشندے کی رہائش ٹیکساس میں ہے-
|
|
اگر آج ٹیکساس ایک ملک ہوتا ہے تو یہ دنیا کا 7واں سب سے بڑا تیل کی پیدا
کرنے والا ملک ہوتا-
|
|
اگرچہ ٹیکساس کو ایک گرم ریاست کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن اس کا موسم
مختلف ہوتا ہے- اکثر لوگ اس بات سے واقف بھی نہیں ہوں گے کہ اس ریاست کے
مغربی حصے میں موجود پہاڑوں پر برف بھی ہوتی ہے-
|
|
ٹیکساس کی معیشت نے حالیہ چند سالوں کے دوران بہت زیادہ ترقی کی ہے جس کی
وجہ یہاں جدید ٹیکنالوجی٬ ائیر اسپیس٬ حیاتیات اور توانائی کی صنعتوں کا
فروغ پانا ہے-
|
|
ٹیکساس میں سب سے زیادہ ونڈز پاور ٹیکنالوجی کا استعمال ہے اور یہاں آپ کو
جگہ جگہ ونڈز فارم دکھائی دیں گے-
|
|
ٹیکساس ٹرائینگل یعنی تکون شکل میں قائم ہے اسی لیے اسے Texaplex بھی کہا
جاتا ہے- یہ ریاست 3 ہائی وے سے منسلک ہے اور اس میں امریکہ کے کئی بڑے شہر
شامل ہیں-
|
|
چونکہ ٹیکساس میں قدرتی وسائل بہت زیادہ پائے جاتے ہیں اس لیے دیگر ریاستوں
کے فارم اور مویشی خانے بھی اس ریاست میں قائم ہیں-
|
|
ٹیکساس امریکہ کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والی ریاست
ہے- اس ریاست میں پورے آسٹریلیا سے بھی زیادہ لوگ آباد ہیں اور یہ تعداد 10
ملین سے زائد بنتی ہے- اس کے علاوہ یہ تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست بھی ہے-
|
|
ٹیکساس کی 20 فیصد آبادی کی جائے پیدائش دیگر ممالک کی ہے اور ایک انداز کے
مطابق دیگر ممالک میں پیدا ہونے والے ان افراد کی تعداد 5 ملین ہے-
|
|
ٹیکساس کی ملٹری فورس 3 شاخوں پر مشتمل ہے جس میں ٹیکساس آرمی نیشنل گارڈ٬
ٹیکساس ائیر نیشنل گارڈ اور ٹیکساس اسٹیٹ گارڈ شامل ہے-
|
|
حالیہ 25 اگست 2017 کو آنے طوفان ہاروے نے ٹیکساس کو 180 بلین ڈالر کا
نقصان پہنچایا- قدرتی آفت کی وجہ سے پہنچنے والا یہ مالی نقصان امریکہ کی
تاریخ کا سب سے بڑا نقصان ہے- |