دنیا کے خوفناک مقامات اور ان سے وابستہ ڈراؤنی کہانیاں

ہم پرتعیش محلوں٬ یادگاروں اور خوبصورت مقامات کی سیر تو کرنا چاہتے ہیں جن سے ماضی کی کئی کہانیاں وابستہ ہیں اور اکثر ایسے مقامات کے بارے میں سنتے بھی رہتے ہیں- لیکن دنیا میں موجود بہت سے ایسے خوفناک مقامات سے ناواقف ہیں جہاں کبھی زندگی کی رونقیں موجود ہوا کرتی تھیں- لیکن مختلف حادثات و واقعات کے سبب ان مقامات سے یہ رونقیں روٹھ گئیں اور انہی واقعات نے ان مقامات کو خوفناک بنا دیا- یہاں اب کوئی نہیں رہتا ہے- ہم یہاں چند ایسے مقامات کا ذکر کر رہے ہیں جن کے بارے میں اکثر افراد نے یہاں عجیب و غریب اور پراسرار سرگرمیوں کے رونما ہونے کی شکایت کی ہے- ان افراد کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں عجیب وغریب سائے٬ نا سمجھ میں آنے والی آوازیں اور روحیں دکھائی دیتی ہیں- تاہم ان باتوں میں کتنی حقیقت ہے یہ ہم بھی نہیں جانتے-
 

SLOSS FURNACES
الباما میں واقع یہ انڈسٹریل پلانٹ جسے اب ایک میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے 50 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اس پلانٹ نے 1882 سے 1970 تک اپنی خدمات سرانجام دیں لیکن اس دوران پلانٹ پر کام کرنے والے متعدد ملازمین کی اموات نے اسے بدنام کردیا- یہ اموات بوائلر پھٹنے٬ جلنے اور زیرِ زمین سرنگ کے بیٹھنے کے باعث واقع ہوئیں- اس کے علاوہ ملازمین نے پلانٹ پر عجیب و غریب پراسرار واقعات رونما ہونے کی شکایت بھی کی ہے جیسے کہ چند ملازمین کا بوائلر روم میں بند ہوجانا یا پھر چوکیدار کو پیچھے سے اچانک لگنے والا دھکا جسے اس نے زخمی کردیا- انہی وجوہات کی بنا پر آج اسے ایک خوفناک مقام قرار دیا جاتا ہے-

image


CRESCENT HOTEL
ارکنساس کا یہ خوفناک ہوٹل پہلے ایک اسپتال ہوا کرتا تھا- اس اسپتال میں آنے والا مریض کم ہی زندہ واپس جاتا تھا- اس کی بنیادی وجہ غلط میڈیکل پریکٹس تھی جو اکثر مریضوں کی جان لے لیتی تھی- لوگوں نے اس عمارت سے متعلق کئی دعوے کر رکھے ہیں- ان افراد کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں روحیں عام دکھائی دیتی ہیں- ان روحوں میں اس مزدور کی روح بھی شامل ہے جو 1885 میں اس عمارت کی تعمیر کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا-

image


STRATER HOTEL
کولوراڈو کے اس شاندار ہوٹل کے ساتھ بھی خوفناک کہانیاں وابستہ ہیں- اور یہ خوفناک واقعات رونما ہونے کی شکایت خود ہوٹل کے ملازمین نے کی ہے- یہاں تک کہ ان ملازمین ہوٹل کی بالائی منزل پر اکیلے کام کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے- ان ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں ہوٹل میں عجیب و غریب سائے دکھائی دیتے ہیں- اس کے علاوہ ایک خاتون بھی سفید لباس پہنے اکثر چلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے- یہی نہیں بلکہ اکثر لوگوں نے ہوٹل سے ملحقہ ریلوے ٹریک پر ایک ایسے شخص کو بھی کھڑے دیکھا ہے جو اچانک غائب ہوجاتا ہے-

image


FORT DELAWARE
DELAWARE میں واقع اس قلعے نے بھی یہاں آنے والے سیاحوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے- ان سیاحوں کا دعویٰ ہے کہ اس قلعے میں انہیں روحیں عام دکھائی دیتی ہیں- بظاہر ان روحوں کا تعلق قلعے کے ان سپاہیوں سے بتایا جاتا ہے جنہیں ایک موقع پر اسی قلعے میں قید کر دیا گیا تھا-

image


STRANAHAN HOUSE
فلوریڈا میں واقع اس گھر کے سابقہ مالک کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس نے گھر کے اطراف میں بہنے دریا میں کود کر خودکشی کرلی تھی کیونکہ وہ شدید دباؤ کا شکار تھا- متعدد افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اکثر اس مالک کی روح گھر کے اردگرد گھومتی دیکھی ہے- اس خودکشی کے ایک سال بعد گھر کے مالک کی بیوی کی بہن کی موت بھی اسی گھر میں واقع ہوئی- انہی وجوہات نے اس گھر کو خوفناک قرار دے دیا ہے-

image


OLD IDAHO STATE PENITENTIARY
اس سابقہ جیل کو “ قدیم قلم “ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- اس جیل نے 1872 سے 1973 تک اپنی خدمات سرانجام دیں لیکن آج یہ مقام پریشانیوں کا گھر بن چکا ہے- اس جیل کی سیر کو آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں نہ صرف عجیب سرگوشیاں سنائی دیتی ہیں بلکہ ایسی روشنیاں بھی دکھائی دیتی ہیں جن کی وضاحت کرنے سے وہ قاصر ہیں- تحقیقات کے دوران بھی اس جیل مین پراسرار آوازیں سے سنی گئیں جس نے سیاحوں کے دعوے مزید تقویت بخش دی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

First of all, many people don't believe in ghosts. If you're one of them, then consider this a list of the places that are often reported as haunted by visitors, employees, and/or ghost hunters. Whether or not you actually buy into it all, some of these tales are truly creepy.