ﻟَﺒَّﻴْﻚَ حاضر ہوں

ﻟَﺒَّﻴْﻚَ ﺍﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﻟَﺒَّﻴْﻚَ،
ﻟَﺒَّﻴْﻚَ ﻻَ ﺷَﺮِﻳْﻚَ ﻟَﻚَ ﻟَﺒَّﻴْﻚَ،
ﺇِﻥَّ ﺍﻟْﺤَﻤْﺪَ ﻭَﺍﻟﻨِّﻌْﻤَﺔَ ﻟَﻚَ ﻭَﺍﻟْﻤُﻠْﻚَ
ﻻَﺷَﺮِﻳْﻚَ ﻟَﻚَ ‘
ﻟَﺒَّﻴْﻚَ ﺍﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﻟَﺒَّﻴْﻚَ
ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﮞ، ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﺭﺏ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﮞ،
ﺗﯿﺮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺮﯾﮏ ﻧﮩﯿﮟ، ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﮞ۔
ﺑﮯ ﺷﮏ ﺗﻮ ﮨﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﮐﮯ ﻻﺋﻖ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﻌﻤﺖ ﺗﯿﺮﯼ ﮨﯽ ﮨﮯ، ﺑﺎﺩﺷﺎﮨﯽ ﺗﯿﺮﯼ ﮨﯽ ﮨﮯ،
ﺗﯿﺮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺮﯾﮏ ﻧﮩﯿﮟ۔
ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﮞ، ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﺭﺏ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﮞ
ان لفظوں کی بازگشت روح کے سرور دینے لگی محو ہوگی بےخودی کی اس کیفیت نے میرے روم روم کو سرشار کر دیا دل کسی اور ہی لحہ میں ڈھڑکتا محسوس ہوا ....یہ حاضری ہے تو ہر لمحہ حاضری میں رہوں اللہ دنیا ومافیا سے نرالا ہے تیرا احساس لفظوں کی قید سے آزاد ہے تیرا احساس کوئی محروم نہ رہے اس احساس حاضری سے اب تو نہ کوئی رنج ہے نہ حزن وملال بس تو ہے صرف تو ہے یہ لفظ لبیک حاضر ہوں تو کیا میں حاضر ہوں زباں سے روح کی اتہہ گہرائیوں سے آواز گونج اٹھی حاضر اور آنسو آیت دل کی بات پہ لبیک کہہ کر میرے چہرے کو آنکھوں کو با وضو کر گئے میں گنگ رہ گی ہوں اس کی رحمت کے سایے میں بندی عاجز سیاہ کار اور سوھنے رب کی دامن رحمت میں گویا یوں آواز آئی ہو کوئی بات نہیں آئی توہو .شرمندہ تو ہو دیکھو اپنی خطا در خطا اور میری عطا در عطا .. مولا اتنا پیار اس کا تو کوئی کنارہ نہیں اور میں طالب دنیا طالب حب رہی جب تک بہت ناکام رہی وہ اپنے ہر بندے کے اتنا ہی قریب ہے اس حاضری سے خود کو نہ محروم کریں چلے رب کے پاس چلے وہ دوڑ کر آجائے گا اقرار کرتی ہوں مولا معاف کردے ان مبارک سعادتوں کے وسیلے سے میری میرے اہل خانہ اور تمام مسلم امہ کی جھولی اپنی رحمت سے بھر دے اپنی شان کے مطابق اولاد رزق صحت نعمت عبادت صالحیت صلاحیت تقوی التجاء دعا ندامت آخرت کلمہ ہدایت کفایت کفالت برکت عافیت نور ہمارا مقدر کردے سچی توبہ اور اپنی رضا نصیب فرما آمین اب دل سے کہے میں حاضر ہوں ...!
وہ بخشتا ہے گناہ عظیم بھی لیکن
ہماری چھوٹی سی نیکی سنبھال رکھتا ہے
ہم اسے بھول جاتے ہیں روشنی میں
وہ تاریکی میں بھی خیال رکھتا ہے
گھروں میں جن کے دئیے نہیں ہیں ان کے لئے
فضا میں چاند ستارے اچھال رکھتا ہے
محبّت اپنے بندوں سے کمال رکھتا ہے
وہ ایک الله ہے جو سب کا خیال رکھتا ہے۔
حج مبارک حاضری مبارک تمام مسلم امہ کو. طالب دعا فاطمہ اسلام
 

Fatima islam
About the Author: Fatima islam Read More Articles by Fatima islam: 3 Articles with 2163 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.