امریکی دھمکی اور پاکستان

گزشتہ دنوں امریکہ نے نی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس میں تعاون کرے ورنہ پاکستان کا نقصان ہوگا اس پر پوری قوم کی طرف سے بڑا سحت ردعمل آیا اور ہر ایک نے اپنے اپنے انداز سے جواب دیا سب سے بہترین ردعمل چیف اف آرمی سٹاف کی طرف سے آیا کہ ہمیں امریکہ امداد یا پیسوں کی ضرورت نہیں بس امریکہ ہمارے اوپر اعتماد کرے اور ویسے بھی امریکہ کی افغان جنگ کا جایزہ لیا جاے تو جتنی بھی اسکو کامیابی ملی وہ سب پاکستان کی وجہ سے ملی اور اگر اس وقت پاکستان ساتھ نہ دیتا تو امریکہ کی اس سے زیادہ شکست ہوتی افغان جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینے پر افغان طالبان ہمارے خلاف ہوگے اور انھوں نے ہمارے خلاف خودکش حملوں کا سلسلہ شروع کردیا اور جس کے نتیجے میں ہم نے ایک لاکھ سے سویل وفوجی عوام. کی قربانی دی اور جو امریکہ نے ہمیں امداد دی اس سے کہیں زیادہ ہمیں معاشی نقصان اٹھانا پڑا اور ہم مقروض ہوگے اور پوری دنیا ہماری قربانیوں کو تسلیم کر رہی ہے مگر ٹرمپ مودی کی زبان بول رہا ہے اور ٹرمپ کو پوری پاکستانی قوم بتا دینا چاہتی یے کہ ہم نے بہت قربانیاں دے دیں اب اگر امریکہ یا کسی اور ملک نے ہمارے اوپر جارحیت مسلط کی تو ہم اسکا منہ توڑ جواب دیں گے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پوری قوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور جس نے ہمارے محبوب وطن کو میلی انکھ سے دیکھا ہم انکی انکھیں نکال دیں گے جس نے بری نیت سے قدم بڑھایا ہم انکی ٹانگیں توڑ دیں گے اور جس نے بری. نیت سے ہاتھ بڑھایا ہم انکے ہاتھ کاٹ دیں گے کیونکہ ہم زندہ قوم ہیں ہم پاکستان ہیں پاکستان زندہ باد تھا ہے اور. قیامت تک زندہ باد رہے گا انشاءاللہ

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 304710 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More