قد لمبا کرنا چاہتے ہیں تو چند آسان طریقوں پر عمل کریں

قد لمبا کرنے کی خواہش کس کو نہیں ہوتی مگر کیا اس کا کوئی آسان طریقہ بھی ہے؟ ویسے اس کی سو فیصد ضمانت تو نہیں دی جاسکتی مگر کچھ چیزوں پر عمل کر کے قد کو ایک ہفتے میں ڈیڑھ سینٹی میٹر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اگر آپ بھی اس کے خواہشمند ہیں تو ڈان کے شائع کردہ درج ذیل طریقوں پر عمل کر کے اس کی کوشش کرسکتے ہیں۔
 

image


یہ کیسے ممکن ہے؟
جی ہاں واقعی نیند کے دوران بھی آپ اپنے قد کو بڑھا سکتے ہیں، کمر کے بل دس منٹ لینا ہی قد میں پانچ ملی میٹر کا اضافہ کردیتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ دن بھر میں ریڑھ کی ہڈی سکڑتی ہے اور لیٹنے کے بعد وہ اپنی اصل شکل میں لوٹ آتی ہے۔ اس لمبائی کو برقرار رکھنے کے لیے چند مخصوص ورزشیں ہیں تاہم ایک بالغ شخص (25 سال سے زائد عمر) کے افراد میں اس کا امکان بہت کم ہوتا ہے اور کوئی چونکا دینے والے نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔

سائیکل چلانا
قد لمبا کرنا چاہتے ہیں تو کسی سائیکل پر سوار ہونے کے بعد سیٹ کو اس طرح ایڈجسٹ کریں کہ آپ کی ٹانگوں کو پیڈل تک پہنچنے کے لیے زیادہ کھینچنا پڑے، تاہم گدی کو بہت زیادہ اونچا بھی نہ کریں ورنہ جوڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
 

image

بار پر لٹکنا
یہ ایک آسان ورزش ہے، بس کسی بار پر لٹک جائیں اور جتنی دیر ہوسکیں وہاں لٹکیں رہیں، بتدریج وقت کو بڑھاتے چلے جائیں، یہ ورزش ریڑھ کی ہڈی اور پیٹ کے مسلز کو مضبوط کرتی ہے۔

کندھوں کے بل کھڑے ہونا
کمر کے بل زمین پر لیٹیں اور پھر سر اور کندھوں کو زمین پر ٹکاتے ہوئے باقی جسم کو ہوا میں اٹھا لیں، اس ورزش کے لیے ٹانگوں کو جسم کی سیدھ میں رکھنا ضروری ہے ورنہ انجری کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

کوبرا آسن
پیٹ کے بل زمین پر لیٹیں اور ہاتھ زمین پر ٹکا کر سر اور سینے کو اوپر اٹھالیں کسی سانپ کی طرح، یہ ورزش کمر، کولہوں اور دیگر حصوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
 

image

لچک کی ورزش
سیدھے کھڑے ہوں اور پھر دونوں ہاتھوں سے زمین کو چھونے کی کوشش کریں، اس پوز میں آپکا سر اور جسم گھٹنوں کے قریب ہو، ابتداء میں جتنا ہوسکے جھکیں اور بتدریج اس میں زیادہ آگے جھکنے کی کوشش کریں۔

اچھلنا
ڈوری کی مدد سے اچھلنا یا کسی مقام پر ویسے ہی اچھلنا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے، اس سے ہڈیاں اور مسلز مضبوط ہوتے ہیں جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ قد میں کسی حد تک اضافہ ہوتا ہے۔
 

image

تیرنا
سوئمنگ قد بڑھانے والی ورزشوں میں سب سے اوپر سمجھی جاسکتی ہے، پانی کے اندر ریڑھ کی ہڈی کے مہروں پر بوجھ بہت کم ہوتا ہے جبکہ جوڑ زیادہ کھل جاتے ہیں، جس سے قد بڑھانا آسان ہوجاتا ہے۔

خوراک اور نیند
اگر تو آپ قد بڑھانا چاہتے ہیں تو غذا میں کیلشیئم، آئرن، وٹامن ڈی سمیت دیگر عناصر کی موجودگی ضروری ہے جو کہ جسمانی افعال کے لیے ضروری ہیں، جبکہ سخت سطح پر سونا عادت بنانی ہوگی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Many short people tend to be disappointed with their heights because a tall stature can be a desirable trait for many reasons. Even if you don’t have a specific reason for increasing your height, being tall provides many advantages. It can boost your confidence, save you from wearing uncomfortable high heels, or simply make it easier to reach that top shelf without having to climb onto a wobbly stool.