میسج کا جواب نہ دینا طلاق کا باعث بن گیا

دنیا بھر میں شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق واقع ہونے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی کئی وجوہات ہیں- تاہم تائیوان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر کو اس وجہ سے طلاق دے دی کہ وہ ان کے ٹیکسٹ میسجز کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے جوابات نہیں دیتا-
 

image


خاتون نے اپنے شوہر کو بھیجے گئے وہ تمام آن لائن میسجز عدالت میں جج کے سامنے پیش کیے جنہیں دیکھا تو گیا تھا لیکن ان کا جواب نہیں دیا گیا- یہ میسجز پیغام رسانی کی ایپ “ لائن “ کے ذریعے بھیجے گئے تھے-

ایپ کے سسٹم سے یہ واضح ہوتا ہے خاتون کے بھیجے گئے میسجز پڑھے تو ضرور گئے لیکن ان کا جواب نہیں دیا گیا- اور اسی بنیاد پر جج نے خاتون کے حق میں فیصلہ سنا دیا-

متاثرہ خاتون نے مسلسل چھ ماہ تک اپنے شوہر کو مسیجز کیے جن میں چند سنجیدہ نوعیت کے پیغامات بھی شامل تھے جیسے کہ “ میں حادثے کا شکار ہوگئی ہوں اور اسپتال میں داخل ہوں“- لیکن شوہر کی جانب سے کسی میسج کا جواب موصول نہیں ہوا٬ البتہ اس پیغام کو پڑھا ضرور گیا-
 

image

اس مقدمے میں شامل خاتون کی عمر 50 سال جبکہ ان کے شوہر کی عمر 40 سال بتائی جاتی ہے اور ان کی شادی سال 2012 میں ہوئی تھی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Have you ever ignored your spouse's text messages? Be warned: it could be used against you in court. A woman in Taiwan has been granted a divorce, using the "Read" indicators on the Line messages she had sent to her husband as proof that he had been ignoring her.