سیاسی فنکار‎

کنور واحد خورشید کی انکشافات بغور پڑھیں سمجھیں پھر اور فیصلہ کریں کہ نظر محمد گوندل ، ظفر گوندل ، فردوس عاشق اعوان ، بابر اعوان اور موصوف خود کتنے بڑے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی کمال فنکاری سے پیپلز پارٹی ، ن لیگ ، چیف جسٹس افتحار محمد چودھری ،کیانی برادرز سمیت ملک کے بڑے سیاسی و کاروباری شخصیات کو دن میں تارے دکھائے اور اب ان کا نشانہ عمران خان بنے جو اپنی مہارت کے ساتھ آسانی سے فتح کر گیۓ

آج مذکورہ بالا ہر کھلاڑی پر اربوں اور کھربوں کے گھپلے ثابت هو چکے ہیں جس کے FIA ، نیب، اور سپریم کورٹ گواہی دے چکی ہے مگر کوئی مائی کا لال انکو ٹکھانے نہ لگا سکا اور شنید ہے کہ کبھی نہیں لگا پائے گا کم از کم آنے والے پانچ سالوں میں تو بلکل نہیں

آج خان صاحب نے ان لوٹوں کو اپنی چھتری تلے جگہ دے کر پاکستانی سیاست کی وہ روایت پھر سے تازہ کر دی ہے جو ازل سے ہوتی آرہی ہے اور یہ پاکستانی سیاست کی گندگی میں ان کی بڑی کامیابی گردانی جائے گی

بدقسمتی سے خان صاحب نے اپنے نظریے کو دوراہے پر چھوڑ دیا ہے اور احتساب و تبدیلی کا نعرا محض کھوکھلا ثابت ہوا جبکہ روایتی سیاست دانوں کی طرح اپنی انا کو ترجیح دی یعنی میری پناہ میں آؤ اور امان پاؤ کا نعرا کسی بھی بڑے سے بڑے پاپی پر لاگو کیا جا سکتا ہے جو پاکستانی سیاست کی ایک غلیظ عکس ہے جسے مٹانے کی ضرورت ہے

یہ چڑھتے سورج کے پجاری ہیں اور اپنا ایک منشور رکھتے ہیں جس کے تحت یہ ہر صاحب اقتدار یا اقتدار کے مضبوط امید واروں کو اپنی مٹھی میں لینے اور کٹھ پتلی بنانے میں حد درجہ ماہر رہے ہیں اور مستقبل قریب میں ان بدعنوانی کے بدبودار منہ سے تبدیلی ، اصلاحات اور احتساب کے نعرے کتنے عجیب اور مضحکہ خیز لگیں گے.

پی ٹی آئی اور خان صاحب نے اگر عوام کے ان مسترد شدہ لوٹوں کو دوبارہ زندگی دینے کا بیڑا اٹھایا ہے تو راقم کی نظر سے یہ اپنے نظریے سے مکمّل انحراف ہے لہٰذا جو احباب اس کو تبدیلی سمجھتے ہیں انکو اس قسم کی تبدیلی مبارک ہو-

Javed Hussain Afridi
About the Author: Javed Hussain Afridi Read More Articles by Javed Hussain Afridi: 15 Articles with 11681 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.