تباہی کا سبب بننے والا جزیرہ نمودار٬ خوفناک انکشافات

عام طور پر جزیرے اپنے حسن اور دلکشی کے باعث لوگوں کے درمیان انتہائی مقبول ہوئے ہیں لیکن حال میں دریافت ہونے والے ایک خطرناک جزیرے نے لوگوں کے درمیان خوف و ہراس پھیلا دیا ہے-
 

image


جی ہاں رواں سال اپریل میں نارتھ کیرولینا کے سمندری ساحل کے قریب اچانک ایک ایسا جزیرہ نمودار ہوا ہے جس کے بارے میں حکام مسلسل لوگوں کو خبردار کر رہے ہیں اور وہاں جانے سے روک رہے ہیں-

ورجینیا کے ایک پائلٹ کے مطابق یہ نیا جزیرہ چند ہفتوں قبل ہی سمندر سے ابھر کر باہر آیا ہے- یہ خطرناک جزیرہ 1 میل طویل جبکہ 146 میٹر چوڑا ہے اور نارتھ کیرولینا کے Buxton نامی ساحل کے قریب واقع ہے-

اس جزیرے کو سب سے پہلے پائلٹ Janet Regan نے دریافت کیا جو وہاں اپنے 11 سالہ بیٹے کو سیپیاں جمع کرنے کے لیے لے گئے تھے- یہاں بےپناہ سیپیاں پائی جاتی ہیں اور اسی وجہ اس لڑکے نے اس جزیرے کا نام Shelly Island رکھ دیا-
 

image


نارتھ کیرولینا ساحل کی ایسوسی ایشن کے صدر بل سمتھ نے کئی انکشافات کرتے ہوئے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ یہ ایک انتہائی خطرناک مقام ہے اور یہاں جانا ان کی جان لے سکتا ہے- اس جزیرے کے خوفناک ہونے کی کئی وجوہات ہیں-

پہلی تو یہ کہ درحقیقت یہ جزیرہ ایک ایسے سمندری مقام کے انتہائی قریب ہے جہاں مچھلیوں کا شکار کیا جاتا ہے- اور جزیرے کی ریت کے نیچے ماہی گیروں کے کانٹے نصب ہوسکتے ہیں-

اس کے علاوہ اس مقام پر موجود پانی کے نیچے شارک اور کئی قسم کے دیگر مہلک سمندری جانور بھی پائے جاتے ہیں- بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ اسی مقام پر ایک ایسا دریا بھی موجود ہے جو خطرناک کرنٹ پیدا کرتا ہے-
 

image


بل سمتھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ اگرچہ اس جگہ شارک کے حملے کا خوف ہے لیکن اس سے زیادہ خوفناک بات یہاں ڈوبنا ہے-

اس جزیرے تک رسائی صرف کشتیوں کے ذریعے ممکن ہے- یہی وجہ ہے کہ فوٹوگرافر Chad Koczera نے اس جزیرے کی تصاویر ڈرون کی مدد سے حاصل کی ہیں-

بل سمتھ کا مزید کہنا ہے کہ “ اس مقام کے محل و قوع میں مسلسل تبدیلی واقع ہورہی ہے جس کی وجہ سے امکان ہے آئندہ آنے والے ایک یا دو سال کے دوران یہ جزیرہ یا تو اس سے بھی بڑا ہوسکتا ہے یا پھر مکمل طور پر واپس ڈوب سکتا ہے“-

YOU MAY ALSO LIKE:

A new island suddenly emerged from the sea just off the coast of North Carolina — but officials warn that the spit of land is too dangerous for humans to explore. The new sandbar island seemingly sprang from the ocean in just a few weeks, the Virginian Pilot reported. The island, which is about 1 mile (1.6 kilometers) long and about 480 feet (146 meters) wide, lies off the coast of Buxton, North Carolina, which is part of the Cape Hatteras National Seashore.