گنا ہمارے جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں متعدد ایسے
معدنیات اور وٹامن موجود ہوتے ہیں جو ہمارے جسمانی اعضاﺀ کو صحت مند بنانے
کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتے ہیں- ہم گنے یا اس کے رس کا استعمال صرف
مزیدار ذائقے کے لیے کرتے ہیں- لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس کا استعمال متعدد
بیماریوں کے علاج اور ان سے بچاؤ کے لیے بھی کیا جاتا ہے- آج کے آرٹیکل میں
ہم آپ کو گنا چوسنے یا اس کا رس پینے کے ایسے فوائد سے آگاہ کریں گے جنہیں
جان کر آپ بھی اسے ضرور اپنی خوراک کا حصہ بنائیں گے-
|
|
گردوں کی صحت
گنا اور اس کا رس گردوں کے حوالے سے انتہائی بہترین قرار دیا جاتا ہے- یہ
نہ صرف گردوں کو اپنے امور مناسب طریقے سے انجام دینے میں مدد فراہم کرتا
ہے بلکہ گردوں کی پتھری کے علاج کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے- اس
کے علاہ یہ پیشاب کی نالی کے انفیکشن کے علاج میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے
جس کی وجہ گنے میں پائے جانے والے معدنیات٬ وٹامن اور الیکٹرو لائٹس ہیں-
|
|
منہ کی صحت
گنے اور اس کے رس میں کئی ایسے معدنیات اور اہم غذائی اجزاﺀ بھاری مقدار
میں پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسمانی نظام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں-
یہ معدنیات ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے اور دانتوں کی بیماریوں سے بجانے
میں مددگار ثابت ہوتے ہیں- اس کے علاوہ گنے کا رس پینے سے سانسوں سے آنے
والی بدبو سے بھی نجات حاصل کی جاسکتی ہے-
|
|
ذیابیطیس
گنے میں دیگر غذاؤں کے مقابلے میں نسبتاً کم گلائیسیمیا (glycemic) پایا
جاتا ہے جس کے وجہ سے یہ ایسے افراد کے لیے ایک بہترین غذا ہے جنہیں
ذیابیطیس کا مرض لاحق ہے- متعدد تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ گنے کا رس خون
میں شامل شوگر کی سطح پر کوئی خاص ڈرامائی اثرات مرتب نہیں کرتا- تاہم پھر
بھی گنے کے رس سے بھرا ہوا گلاس پینے سے قبل ایک بار اپنے معالج سے مشورہ
ضرور کرلیں-
|
|
جگر
متعدد تحقیق کے مطابق گنے کا رس جگر کو طاقتور بنانے کے حوالے سے مددگار
ثابت ہوتا اور اس ساتھ ہی اسے کسی بھی انفیشکن کے خلاف مزاحمت کے قابل بھی
بناتا ہے- یرقان کی بیماری میں گنے کی رس کی مدد سے بھی علاج کیا جاتا ہے
کیونکہ یہ مریض کو وہ الیکٹرو لائٹس اور پروٹین فراہم کرتا ہے جو یرقان
چھین کر اور انسان کو کمزور بنا دیتا ہے- گنے کا رس جگر کے دیگر مسائل کے
چھٹکارے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے- |
|
بےپناہ توانائی
اگر آپ کو بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہے اور یہ سب عام کسی قدرتی غذا سے
حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر گنے کا رس آپ کے لیے بہترین ہے- یہ تمام ایسے
اجزاﺀ پر مشتمل ہوتا ہے جو آپ کے جسم کے لیے اچھے ہیں- یہ موسمِ گرما کا
ایک بہترین مشروب ہے اور آپ اسے کبھی بھی پی سکتے ہیں- اس میں کاربو
ہائیڈریٹ٬ پروٹین اور آئرن سمیت کئی ایسے اہم اجزاﺀ موجود ہوتے ہیں جن کی
ہمارے جسم کو اشد ضرورت ہوتی ہے- |
|