سچائی سے دوری آخر کیوں؟

اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جس نے اپنے پیروکاروں کی اخلاقی اور روحانی دونوں اعتبار سے تربیت کی ہے اور اس بات کی جانب راغب کیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے لئے جہدوجہد کریں بلکہ ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی مدد کریں اور اگے بڑھنے میں مدد کریں۔ ان کا خیال کریں اور اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شریک کریں۔اور ان کا دل نہ دکھائیں۔

لیکن وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلمان دین سے دور ہوتے گئے اور آج حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ وہ غیر مسلموں کے ہاتھوں ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں۔ وہ دین کی باتوں پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک سچ نہ بولنا بھی ہے۔ ہمارے آج کے معاشرے میں سچ بولنے والوں کی کوئی قدر نہیں کرتا ہے اور ہر جگہ بیچارہ سچا انسان شرمسار ہو رہا ہے کہ وہ کہاں آکر پھنس گیا ہے۔

قرآن میں جا بجا سچ بولنے کا حکم دیا گیا ہے لیکن پھر بھی ہم لوگ اس پر عمل نہیں کر تے ہیں نہ اور نہ اپنے بچوں کو اس کی اہمیت کے بارے میں کچھ آگاہ کر رہے ہیں۔ ایک سچ کو چھپانے کی خاطر ہزار جھوٹ بول دیے جاتے ہیں لیکن سچ پھر بھی سامنے آ جاتا ہے۔

جب ہم جانتے ہیں کہ سچ کبھی بھی چھپ نہیں سکتا ہے تو پھر ہم لوگ کیوں جھوٹ بولتے ہیں؟ انٹرنیٹ پر چیٹ میں جھوٹ بولنے والے اور ہمارے قومی سیاست دانوں دونوں ہی شاید اس بات سے غافل ہیں کہ ان کو کسی دن اپنی ان باتوں کا اللہ کا حساب دینا ہے؟
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 8 Articles with 9492 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.