حاجیوں کے ساتھ زیادتی

حج دین اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے جس کے بارے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "تم سے ہر ایک پر زندگی میں ایک بار حج کرنا فرض ہے۔"

ہم میں سے ہر مسلمان کی یہ دیرینہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خود تو حج کرنے کی سعادت حاصل کرے ہی مگر ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی حج کروائے، مگر افسوس کہ ایک غریب آدمی کے لئے یہ خواہش محض خواہش ہی رہ جاتی ہے کیونکہ اس کے پاس اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے پیسے نہیں ہوتے اور اگر وہ ساری زندگی اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے پیسے جمع کرے تو جب اسے کچھ منافع خور افسران اضافی چارجز کے نام پر خرچہ سناتے ہیں تو ان کا حج کرنے کا خواب دھرا کا دھرا رہ جاتا ہے۔ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے لوگوں سے ہمارے منافع خور افسران اضافی پیسے بٹورتے ہیں اور اس گناہ کو بڑے آرام سے انجام دیتے ہیں، شاید ان کے دل میں اللہ تعالیٰ کا خوف بلکل موجود نہیں ہوتا۔

اللہ تبارک وتعالیٰ سے یہی دعا ہے کہ وہ ہمارے ملک میں حاجیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا خاتمہ کردے کہ وہ بے شک ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 37515 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.