مسیحا

واپڈا کا نام سنتے ہی پاکستانی عوام کے ذہنوں میں بجلی اور بجلی کا سا کرنٹ جاگ اٹھتا ہے۔پاکستان میں بجلی،گیس اور پانی کا مسلہ حل کرنے کے لیے جب بھی کوئی قدم اٹھتا ہے تو اس کے ساتھ ساتھ ہی عوام کو باقی کے پیچیدہ مسائل ستانے لگتے ہیں۔اب بجلی کی فراہمی کے لیے جب ایک وفد واپڈا کے دفتر پہنچتا ہے تو اسی وفد کے ایک فرد کو اپنی گلی کی ابتر حالت یاد آجاتی ہے۔ خیر، اس نظام میں چلتے چلتے جب بات بجلی کی ہوتی ہے تو ہر فرد خود کو ایک بہت ہی غریب ملک میں ایک بے بس شہری سمجھتا ہے جو اپنی ارد گرد کی بے جا فضول خرچیوں کو پسِ انداز کر کے صرف بجلی نہ ہونے کی شکایت لے کرہر ایک اعلیٰ افسر کو برا بھلا سنانے میں اپنا ایک گھنٹہ صرف کر دیتا ہے اور دوسرے گھنٹے میں اسی بجلی سے چلنے والے اے اسی تلے بیٹھے پورے گھر کو روشن رکھتا ہے۔

2015 ء کی 3.18 فیصد ترقی سے بھی ملکی ضرورت پوری نہ ہو سکی، طلب اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ہاتھ دینے سے گلے لگانے کی چھلانگ مطلوب ہے۔ میں نے تقریباََــ ہر گھرکے بچے بچے کو صرف محکمہ ِواپڈا کے لیے آگ اگلتے ہی دیکھا ہے۔ملک کی اجتماعی ترقی کا دارومدار انفرادی صوبائی ترقی سے ہو کر گزرتا ہے اور ہر صوبے کی ترقی کے لیے اسکی ہر ضرورت کو اولین ترجیع دینا صوبائی گورنر کا فرض ہے۔ اس زمرے میں ولولہ انگیز بہبود اور اقتصادی فلاح کے لیے 2017 میں ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے وا لے ــ ’شبیر احمدجیلانی‘ کو چیف پسکو تعینات کیا گیا ہے۔ جنھوں نے اس سے پہلے بھی ہزارہ بھر میں اپنی نمایاں خدمات سر انجام دیں ہیں اور یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ محکمہ واپڈا کو عوام ستائی نہیں بلکہ خدمت ملک کا احساس ہے۔گزشتہ سالوں کی لوڈ شنگ نے عوام کو محکمہ واپڈا سے اس قدر مایوس کر رکھا تھا کہ 2017 کی ترقیاتی منصوبے کے مطابق 5.8 فیصد مزید بجلی کی پیداوار کا اظہارِخیال بھی عوام کی سماعتوں اور بینائیوں سے اوجھل رہا کیونکہ ہر فرد کو دن کی روشنی کے علاوہ اپنے فانوس بھرے بنگلوں میں واپڈا کی جانب سے ہی روشنی کی طلب تھی اور ہر سیکنڈ ہے۔ان تمام حالات میں چیف پسکو شبیر احمد صوبہ خیبر پختون خواہ ، ہر فرد کی بجھتی ہوئی شمعِ امید کے لیے آخری امید کی کرن ثابت ہوئے اور کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں۔ جنہوں نے اپنی بھاگ دوڑ اور خدمت ِخلق سے عوام کی ڈوبتی ناؤ کو سہارا دیا۔حال ہی میں انہوں نے حویلیاں گریڈ سٹیشن کے فنگشنل ہونے کے لیے اقدامات اور حویلیاں ، ضلع ایبٹ آباد کے ساتھ ساتھ پورے ڈویژن کی وولٹیج کے مسائل کے حل کی ضمانت دیتے ہوئے عوام میں ایک نئی روح پھونک دی ۔پورے صوبے کی عوام کی امیدیں انہی سے وابستہ ہیں اور آئندہ بھی امید کرتے ہیں کہ چیف پسکو شبیر احمد اپنی خدمات سے یونہی عوام کا دل جیتتے رہیں گے اور دن دگنی رات چگنی ترقی کو یقینی بنائیں گے(انشا ء اﷲ)۔

Fatmah A. Zeb
About the Author: Fatmah A. Zeb Read More Articles by Fatmah A. Zeb: 5 Articles with 3949 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.