ہاتھ سے لکھا گیا ’دنیا کا طویل ترین‘ قرآن

مصر میں سعد محمد کو تاریخ رقم کرنے کی امید ہے۔ انھوں نے تین سال کی مسلسل محنت کے بعد قرآن کی ایک ایسی جلد تیار کی ہے جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ دنیا میں سب سے بڑا قرآن ہے۔
 

image


بی بی سی کے مطابق انتہائی پیچیدہ فنکاری سے آراستہ یہ ہینڈ سکرول 700 میٹر طویل ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب یہ سکرول لپٹا ہوا نہیں ہوتا تو یہ معروف عمارت امپائر سٹیٹ بلڈنگ کی لمبائی سے تقریباً دو گنا بڑا ہے۔

قاہرہ کے شمال میں واقعہ بلکینہ کے قصبے کے رہائشی سعد محمد نے اس پروجیکٹ کے اخراجات خود اٹھائے ہیں۔
 

image


سعد محمد کو قرآن کی اس جلد سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ قرآن کا یہ سکرول اتنا طویل ہے کہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بطور طویل ترین ہاتھ سے لکھا گیا قرآن شامل کیا جائے۔

مگر اس کام کے لیے انھیں اس ریکارڈ کو شامل کروانے کی فیس جمع کروانی ہوگی۔
 

image


روئٹرز ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ قرآن سات سو میٹر طویل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں ایک عام سا آدمی ہوں۔ میرے پاس کوئی اثاثے نہیں ہیں۔‘

قرآن کی مختلف ریکارڈز والی دیگر جلدیں:
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کا قدیم ترین قرآن مشاف آف عثمان ہے جو کہ سنہ 655 میں تیار کیا گیا تھا اور اسلام کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے استعمال میں تھا۔ اس کے 705 صفحات کو ازبکستان میں محفوظ رکھا گیا ہے۔
 

image

2012 میں افغانستان میں قرآن کی ایک اور جلد شائع کی گئی جو کہ مکمل طور پر ہاتھ سے لکھی گئی تھی۔ اس کی لمبائی 2.2 میٹر اور چوڑائی 1.55 میٹر ہے۔ اس کے 218 صفحات ہیں اور اس کی بیرونی جلد 21 بکروں کے چمڑے سے بنائی گئی ہے۔ اس کا وزن 500 کلوگرام ہے اور اسے بنانے میں 5 سال لگے۔

ابھی تک کسی کے پاس دنیا کا چھوٹا ترین قرآنی نسخہ بنانے کا ریکارڈ نہیں ہے تاہم 2012 میں متحدہ عرب امارات کے رہائشی نے اس کا دعویٰ کیا تھا جو کہ صرف 5.1 سینٹی میٹر لمبا اور 8 سینٹی میٹر چوڑا ہے۔
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

An Egyptian artist who educated himself after dropping out of school has spent three years creating what he hopes is the world’s biggest Quran. Saad Mohammed, who has hand-painted Islamic motifs on the walls and ceilings of his home in Gharbia, a town north of Cairo, has reproduced the holy book on a 700-metre-long paper scroll.