پاکستان میں پیدل سیاحتی سفر کے لیے چند خوبصورت ترین راستے

پاکستان بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا آغاز ہونے والا ہے اور ایسے میں اکثر افراد موسمِ گرما کے یہ دن ٹھنڈے مقامات پر گزارنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہوتے ہیں- اور یہ بہترین وقت ہے پاکستان کے چند انتہائی دلچسپ اور خوبصورت ہائیکنگ ٹریکس کی سیر کا- ان مقامات کی پیدل سیر نہ صرف آپ کو تروتازہ بناتی ہے بلکہ آپ کی توانائی میں بھی اضافہ کرتی ہے-


میرانجانی ٹریک
میرانجانی ٹریک سیاحتی سفر کے دوران پیدل چلنے کے شوقین افراد کے درمیان انتہائی مقبول ہے- یہ 8 کلومیٹر طویل ٹریک ہے اور اس پر سیاح 3 سے 4 گھنٹے تک پیدل چلتے ہیں- یہ ٹریک ایبٹ آباد ضلع کے خوبصورت علاقے میں واقع ہے- میرانجانی تک رسائی حاصل کرنے کے دو راستے ہیں ایک نتھیاگلی سے اور دوسرا گورنر ہاؤس سے- اس پیدل سفر کے دوران دریائے جہلم٬ تربیلا جھیل٬ ایبٹ آباد شہر اور ٹھنڈیانی کا خوبصورت نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے- اس کے علاوہ نانگا پربت کا دلکش نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے جو کہ میرانجانی سے 400 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے-

image


مکشپوری ٹاپ ٹریک
مکشپوری گلیات جنگلات کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے- یہ اسلام آباد سے 90 کلومیٹر شمال میں واقع ایک دلکش راستہ ہے- یہ 4 کلومیٹر طویل راستہ ہے جہاں تک رسائی دو دراستوں کے ذریعے ممکن ہے- مکشپوری ٹاپ تک آپ نتھیاگلی سے بھی پہنچ سکتے ہیں اور ڈونگا گلی سے بھی- اس ٹریک سے گزرتے ہوئے لالہ زار کا خوبصورت نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے جو کہ نتھیا گلی سے آتے ہوئے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر آتا ہے-

image


ایوبیہ ٹریک
ایوبیہ نیشنل پارک کو چار مقبول ترین سیاحتی مقامات گھیرے ہوئے ہیں جن میں ٹھنڈیانی٬ نتھیا گلی٬ ایوبیہ اور خانسپور شامل ہیں- ایوبیہ سے دو ٹریک نکلتے ہیں جن میں سے ایک ایوبیہ سے ڈونگا گلی کی جانب جاتا ہے اور اسے ایوبیہ نیشنل پارک ٹریک کے حوالے سے جانا جاتا ہے جبکہ دوسرا ایوبیہ سے چھانگلہ گلی کو جاتا ہے- اس میں سے پہلا راستہ 4 کلومیٹر طویل جبکہ دوسرا 8 کلومیٹر طویل ہے-

image


پائپ لائن ٹریک
ڈونگا گلی سے ایوبیہ ٹریک کو پائپ لائن ٹریک کہا جاتا ہے کیونکہ اس راستے سے ڈونگا گلی سے مری تک کو پانی فراہم کیا جاتا ہے- یہ دنیا کے خوبصورت ترین ٹریکس میں سے ایک ہے جو کہ 4 کلومیٹر طویل ہے- یہ ایک ہموار ٹریک ہے یعنی اس پورے راستے میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں آتے-

image


گرنگ کاس ٹریک
یہ نتھیا گلی باکوٹ سڑک پر واقع ایک سرسبز جنگل اور قدرتی طور وجود میں آنے والی ندی والا ایک خوبصورت مقام ہے- یہ نتھیا گلی گورنر ہاؤس سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے- اور یہ پیدل چلنے والوں کے علاوہ گاڑی پر سفر کرنے والوں کے لیے بھی ایک بہترین اور پرکشش راستہ ہے-

image

آنسو جھیل ٹریک
سیف الملکوک سے آنسو جھیل تک پہنچنے والا راستہ انتہائی عجیب ہے- اس دوران آپ کو درمیانی بلندی کے حامل 7 پہاڑوں اور متعدد نہروں سے گزرنا ہوتا ہے- اگر آپ اس سفر کے دوران بالکل بھی آرام نہ کریں تو بھی آپ کو اپنی منزل تک پہنچنے میں تقریباً 6 گھنٹے لگتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

In all over Pakistan, summer vacations are approaching, most of us will plan to spend these hot summer days in some chilly places. So get some time to visit the most exciting Hiking Tracks of Pakistan to boost your energies. Convince your bunch of friends, pack your bags, and travel towards these wonderful hiking tracks in Pakistan.