وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں بے انتہا
جدت آچکی اور ہم بہت کچھ پیچھے چھوڑ آئے ہیں- اگر آپ صرف نوے کی دہائی میں
استعمال ہونے والے کمپیوٹر پروگرامز اور ونڈوز پر نظر ڈائیں گے تو آپ کو
احساس ہوگا کہ آپ ٹیکنالوجی کے حوالے سے کتنی ترقی کرچکے ہیں؟ آج ہم آپ کو
اسی مناسبت سے نوے کی دہائی سے وابستہ کمپیوٹر کی دنیا کی چند جھلکیاں
دکھائیں جنہیں دیکھ کر آپ کی کئی یادیں تازہ ہوجائیں اور آپ کے ہونٹوں پر
ایک مسکراہٹ پھیل جائے گی- |
MS-DOS
نوے کی دہائی میں تقریباً ہر طالبعلم نے ضرور اپنے اسکول میں MS-DOS کمانڈز
سیکھیں ہوں گی- اور یہ کمانڈز کمپیوٹر پیپرز کا لازمی حصہ ہوتی تھیں- اسی
دور میں اسکول کی سطح پر کمپیوٹر کی تعلیم کا آغاز کیا گیا تھا-
|
|
The BSNL Dialog Box
اس صورتحال سے بھی اکثر لوگ واقف ہوں گے جب انٹرنیٹ کنیکٹ ہونے کے لیے آپ
کو اپنے کمپیوٹر موڈیم کے ساتھ ٹیلیفون لائن منسلک کرنا پڑتی تھی- زیرِ نظر
تصویر میں موجود ڈائیلاگ باکس ورلڈ وائڈ ویب کے لیے استعمال کیا جاتا تھا-
|
|
MSN Messenger
90 کی دہائی میں سوشل نیٹ ورک کے لیے ایم ایس این میسینجر بڑے پیمانے پر
استعمال کیا جاتا تھا اور وہ کچھ ایسا دکھائی دیتا تھا-
|
|
Orkut Memories
اس وقت گوگل کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے Orkut نے سماجی روابط کو
دیکھنے کا نظریہ ہی بدل دیا اور اس نے سوشل میڈیا کی دنیا کو جدت بخشی-
|
|
The Nero Burn
یہ ایک ایسا سافٹ وئیر تھا جس کی مدد سے آپ اپنی منتخب کردہ فائلوں کو سی
ڈی میں محفوظ بناسکتے تھے- تاہم اس کے لیے ہارڈوئیر کے طور پر سی ڈی رائٹر
درکار ہوتا ہے-
|
|
The Navigation
نوے کی دہائی میں استعمال کی جانے والی ونڈوز میں کسی سیکشن تک رسائی کے
لیے مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا تھا- یہ سب کچھ آج کی مانند صرف ایک کلک سے
ممکن نہیں تھا-
|
|
The Card Games
نوے کی دہائی میں متعارف کروائی جانے والی ونڈوز میں موجود یہ کارڈ گیم نہ
صرف انتہائی مقبول ہوا بلکہ اکثر لوگوں میں اس گیم کو کھیلنے کا شوق جنون
کی حد تک بھی پایا گیا-
|
|
The Hearts Network
ونڈوز میں موجود اس گیم نے بھی بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے- شاید اس کی وجہ
یہ بھی تھی کہ نوے کی دہائی میں انٹرنیٹ کا استعمال کم تھا- |
|
Old Minesweeper
یہ بھی اپنے دور کا ایک پسندیدہ ترین کمپیوٹر گیم تھا جس کی کوئی منطق نہیں
تھا- بس اس میں جیت کا انحصار قسمت پر ہی تھا- |
|
The Aladdin Game
یہ گیم لڑکوں میں انتہائی مقبول ہوا اور بہت پسند کیا گیا- آج اس گیم کی یہ
تصویر دیکھ کر وہ لوگ ضرور بچپن کے دوبارہ لوٹ آنے کی خواہش کریں گے جنہوں
نے اپنے بچپن میں یہ گیم کھیلا ہوگا- |
|