دنیا کی دس عظیم ترین کتابیں

ویسے توادب میں کوئی دعویٰ حتمی نہیں ہوتا،لیکن خاص طور پر ’عظیم ترین‘اور ’بہترین‘کی فہرستیں ہمیشہ ہی سے وجہٴ نزاع بنی رہی ہیں۔

اس کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ ہرشخص اپنی پسندو نا پسند، رجحانات اور تعصبات کی روشنی میں اس قسم کی فہرستیں مرتب کرتاہے۔یہی نہیں بلکہ ایک ہی شخص مختلف اوقات پر مختلف فہرستیں بناسکتاہے ، جس کی وجہ یہ ہے کہ انسان کی پسندوناپسند کامعیاروقت کے ساتھ ساتھ بدلتارہتاہے۔

تاہم حال ہی میں امریکی ادیب اور نقاد پیڈر زین نے ایک بڑا دل چسپ تجربہ کیا۔

 انہوں نے دنیا کے 125چوٹی کے ادیبوں اور نقادوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی دس پسندیدہ ترین کتابوں کی فہرست ترتیب دیں۔ کتابوں کی اصناف کے سلسلے میں کوئی پابندی عائد نہیں تھی اور شرکا کو کھلی چھٹی تھی کہ وہ شاعری، ناول، سوانح، ڈرامہ، افسانہ، وغیرہ کسی بھی صنف کی کتاب منتخب کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شرکاکو ہردورسے کتابیں منتخب کرنے آزادی بھی حاصل تھی۔

نتیجے میں پیڈر زین کو 125مصنفین کی طرف سےجو فہرستیں موصول ہوئیں ان میں کل544کتابیں شامل تھیں۔ پیڈرزین نے شماریاتی طریقے سے جائزہ لیا کہ کن کتابوں کو کتنے ووٹ ملے ہیں اور پھر ان فہرستوں کی مدد سے ’ٹاپ ٹین‘کتابوں کی فہرست ترتیب دے دی۔

پیڈرزین نے اس فہرست کو مرتب کرکے ایک کتاب کی شکل میں چھاپاہے جس کا نام ہے ، ’دی ٹاپ ٹین‘۔ اس کتاب میں رائے شماری میں حصہ لینے والے تمام مصنفین اور ان کی فہرستیں درج ہیں۔ اس کے علاوہ تمام 544کتابوں کے بارے میں معلومات اور ان کے خلاصے درج کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے یہ کتاب مطالعے کے شوقین افراد کے لیے بیش بہا خزانے کا درجہ اختیارکر گئی ہے۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ چوٹی کی دس کتابوں کی فہرست میں دنیا کی ہزاروں زبانوں میں سے صرف تین زبانوں کی کتابوں کی نمائندگی موجود ہے،یعنی روسی کی چار، انگریزی کی چار اور فرانسیسی کی دوکتابیں۔ روسی ناول نگار لیوٹالسٹائی کو اعزاز حاصل ہے کہ ان کی دوکتابیں اس فہرست میں شامل ہیں۔

پیڈر زین کی کتاب کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ 125مصنفین کی بھیجی گئی فہرستوں کے مطابق شیکسپیئر دنیا کاسب سے مقبول مصنف ہے کیوں کہ اس کی کتابوں کو سب سے زیادہ مصنفین نے اپنی اپنی فہرستوں میں جگہ دی۔ دوسرے نمبر پر امریکی ادیب ولیم فاکنرہے۔

تو یہ ہے کہ کتابوں کی فہرست۔ بتائیے کہ آپ نے ان میں سے کتنی پڑھی ہیں؟

1.       Anna Karenina ... Leo Tolstoy
2.       Madame Bovary ... Gustave Flaubert
3.       War and Peace ... Leo Tolstoy
4.       Lolita by Vladimir ... Nabokov
5.       The Adventures of Huckleberry Finn ... Mark Twain
6.       Hamlet ... William Shakespeare
7.       The Great Gatsby ... F. Scott Fitzgerald
8.       In Search of Lost Time ... Marcel Proust
9.       The Stories of Anton Chekhov ... Anton Chekhov
10.     Middlemarch ... George Eliot
YOU MAY ALSO LIKE: