قینچیاں پیٹ میں کیسے پہنچیں؟ ہولناک انکشاف

ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد ویتنام کے ایک شہری کے پیٹ میں موجود دو قینچیاں باہر نکال لی ہیں جو کہ گزشتہ 18 سال شہری کے پیٹ میں موجود تھیں- اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ قینچیاں وہاں کیسے پہنچیں؟
 

image

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جب 1998 میں یہ متاثرہ شخص ایک کار حادثے کا شکار ہوا تو اس وقت آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے یہ 6 انچ کی لمبائی کی حامل قینچیاں پیٹ میں ہی چھوڑ دیں تھی-

تاہم یہ شہری اس وقت سے کچھ عرصہ قبل تک ایک نارمل زندگی گزار رہا تھا اور اسے کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں تھا-

لیکن حال ہی میں 54 سالہ متاثرہ شخص Ma Van Nhat کے پیٹ میں درد کی شکایت پیدا ہوئی جو کہ متعدد درد کش دواؤں کے استعمال کے باوجود دور نہیں ہوئی- جس پر ڈاکٹروں نے پیٹ کا الٹرا ساؤنڈ کیا تو یہ خوفناک انکشاف ہوا کہ مریض کے پیٹ میں دو قینچیاں موجود ہیں-
 

image

ڈاکٹروں نے ایک کامیاب آپریشن کر کے یہ قینچیاں باہر نکال لی ہیں اور متاثر شخص کی صحت بھی اب بحالی جانب گامزن ہے- دوسری جانب حکام ان ڈاکٹروں کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے اس شخص کا ماضی میں آپریشن کیا تھا لیکن اب تک حکام کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی-
YOU MAY ALSO LIKE:

A Vietnamese man is in recovery after surgeons removed the sharp object from his abdomen, most likely left over from an operation in 1998. The man has lived a normal life, unaware of the surgical tool in his body.