حب الوطنی

حب الوطنی سے مراد وطن سے محبت ہے وطن اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں انسان پیدا ہوتا ہے پھر بڑا ہوتا ہے اور پوری زندگی اسمیں گزار دیتا ہے وطن انسان پہچان دیتا ہے شنا خت دیتا ہے وطن انسان تمام سہولیات دیتا ہے وطن انسان کو ہر قسم کا تحفظ دیتا ہے وطن ہے تو سب کچھ ہے وطن نہیں تو کچھ بھی نہیں اور خاص طور پر پاکستان جسکو ہم نے لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا اس سے محبت کرنا ہر ہر پاکستانی پر فرض ہے اور اس محبت کا تقاضا ہے کہ ہم وہ کام کریں جس سے ہمارے کا نام روشن ہو اور اگر ہمارے ذمے کوی اہم ذمہ داری ہے تو ہم اسے ایمانداری سے نبھایں اور ہمیں ہر وہ کام کرنا چاہیے جس سے ہمارا وطن ترقی کرے اور ہر اس کام سے کنارا کرنا چاہیے جس سے ہمارے وطن کی تنزلی ہو ہمیں اپنے وطن اور اپنی آزادی کی قدر کرنی چاہیے ہمارا وطن قدرتی وسایل سے مالامال ہے ہمیں صرف ایمانداری سے اپنے فرایض ادا کرنا چاہییں اور جب ہم اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری سے پورا کریں گے تو پھر ایسی کوی وجہ نہیں کہ ہمارا وطن ترقی نہ کرسکے اور آج کل سی پیک کے آنے سے ہمارے وطن میں ترقی کے دروازے کھل رہے ہیں اور انشااللہ وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن دیگر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا اور ہمارا وطن ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ معاشی طاقت بھی بن. جاے گا انشااللہ ہمارا وطن قیامت تک قایم رہے گا اور ہمارا سبز ھلالی پر چم قیامت تک لہراتا رہے گا پیارے پاکستانیوں آو آج سے عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں گے اور اپنے وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے انشااللہ پاکستان زندہ باد

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 304894 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More