پڑھے لکھے جاہل

اسلام میں ذات برادری چھوٹا بڑا کوئی نہیں
اہمیت صرف اہل تقوی کو حاصل ہے
یاسرصاحب بڑے ہی مشفقانہ انداز میں بچوں کو بتا رہے تھے
یہ کمی کمین یہ برہمن شودر صرف ہندوؤں میں پائے جاتے ہیں
اسلام بھائی چارے کا درس دیتا ہے
غریب اور امیر میں مساوات کا قائل ہے
کالے اور گورے کا امتیاز ختم کر دیا ہے
یہ عہدے اور شان و شوکت کو ئی اہمیت نہیں رکھتے
بچے نے پانی پیش کیا توغصے سے دہاڑے
نظر نہیں آتا عقل کام نہیں ہے
دفتر سے دوسرا گلاس لاؤ اس سے تو چپڑاسی پانی پیتے ہیں
 
Shahid Iqbal Shami
About the Author: Shahid Iqbal Shami Read More Articles by Shahid Iqbal Shami: 41 Articles with 49633 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.