مسئلہ کشمیر،پاکستان اور عالمی طاقتوں کا کردار

پاک انڈیا کشیدگی کے باعث گزشتہ چھ ماہ سے دونوں ممالک کے اندر گھیما گھیمی کی صورتحال موجود ہے اور ٹینشن زوروں پر ہے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف پاکستان کی جانب سے آواز بلند کئے جانے پر مودی سرکار کو شدید بے چینی کا سامنا ہوا اور موصوف پاکستان کی طاقت پاکستانی فوج کے اندر جذبہ ایمانی اور پاکستان کی ایٹمی طاقت کو بھول کر نہ صرف کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی بلکہ گزشتہ چند سالوں سے پاکستان کو اندرونی سطح پر کمزور کرنے کیلئے مختلف قسم کے ہتھ کنڈے بھی استعمال کئے جارہے ہیں بھارتی سفیروں کی جانب سے پاکستان کے ملک میں بیٹھ کر ریاست کے خلاف شرپسندی اور دیگر گھناونے مقاصد میں سفیروں کی جانب سے شمولیت کے حوالہ سے پاکستانی اداروں نے جو ثبوت میڈیا پر واضح کئے اور بتایا شائد انڈیا کے سفیر اس سے بھی بڑھ کر پاکستان کو ڈی گریڈ کرنے اور کمزور سے کمزور تر کرنے کے عوامل میں اپنی سرگرمیاں رکھتے ہوں۔سفارتخانے میں انڈیا کی خوفیا ایجنسی را کے کارندے کو لگایا جانا ہی مودی سرکار کی جانب سے ایک گھناونا ہتھکنڈا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کے سفیروں پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے کے واقعات سے پوری دنیا میں انڈیا کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آجانا چاہیے۔پاکستان کی ریاست اور پاکستانی قوم نے گزشتہ دس سالوں میں لاکھوں کی تعداد میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے حوالہ سے قربانیاں دین اور نوجوانوں کے لہو بہے۔ پاکستانی فوج کے سینکڑوں نوجوان انڈیا کے پلانڈ کردا دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے جنگ لڑرہے ہیں اور اب تک کہیں شہادتیں بھی ہوئیں نہ جانے کیوں عالمی طاقتوں کی نظریں پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی لاکھوں قربانیوں سے ہٹی ہوئی ہیں نہ صرف یہ بلکہ عالمی ادارہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق دنیا عالم کی قوتیں مسلہ کشمیر کو حل کروانے میں ناکام ہیں کمزور طبقات کی جانب خصوصی توجہ دینا اور انڈیا کی جانب سے کشمیر میں دہشت گردی کے سرعام واقعات کو للکار کے ساتھ پیش کرنے کے سامنے دنیا اور عالمی طاقتیں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔تو دوسری جانب پاکستان اور موجودہ حکومت کی جانب سے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف شدید الفاظ میں آواز بلند کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیا نے نہ صرف پاکستان کو اندرونی سطح پر کھوکھلا کرنے کی کوشش کی بلکہ روزانہ کی بنیادوں پر کنٹرول پر فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اس بات میں بالکل بھی کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی دنیا بھر میں واضح مقام رکھنے والی خوفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی طاقت سے مودی سرکار کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور پاکستانی فوج رینجرز فضائیہ ایس ایس جی اور دیگر فوجی جوان جو کہ دنیا بھر میں لڑائی کے جذبے اور قوت ایمانی سے اپنا بلند مقام رکھتے ہیں انڈیا کی گھناونی حرکات کو کسی بھی صورت کامیابی کی جانب نہیں جانے دیں گے لیکن پاکستانی قوم اور افواج پاکستان بطور مسلمان اسلام کے اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے اور نبیﷺ کے واضح احکامات کو اپناتے ہوئے کہ کفار کے سامنے جنگ میں کبھی پہل نہ کی جائے عمل پیرا ہیں لیکن گزشتہ چند ماہ میں انڈیا کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے پراپیگنڈہ کو دنیا میں ثابت کرنے اور کنٹرول لائن پر فائرنگ کے ذریعے انڈین قوم کو جھوٹ میں پھنسانے جیسے ہتھکنڈے بھی مودی حکومت کے سامنے ثابت ہوئے لیکن پاکستانی قوم اور ریاست اور حکومت بے شک اپنی پوری تگ و دو قوت کے ساتھ مسلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو آزاد زندگی گزارنے کا حق فراہم کروانے تک خاموش نہیں رہیں گی لیکن انسانیت کے حقوق کی دعویدار بڑی عالمی طاقتیں بھی اپنے دعووں کو کشمیر میں آکر اصل رنگ دیں
Hafiz Shahid Pervaiz
About the Author: Hafiz Shahid Pervaiz Read More Articles by Hafiz Shahid Pervaiz: 29 Articles with 18443 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.