کیا حافظ سعید دہشت گردہیں ؟‎

حافظ سعید امیر جماعة الدعوہ انڈین میڈیاء اور حکومت کے لئیے ایک ایسا ڈراونا خواب بن چکے ہیں ,جو انہیں کسی کروٹ چین نہیں لینے دیتے - ہندوستان کافی عرصے سے حافظ سعید صاحب کےپیچھے ہاتھ دھوکر پڑا ہوا ہے- بھارت میں ہونے والے کسی بھی نقصان کا ذمہ دار بغیر کسی تحقیقات اور ثبوت کے ہمیشہ انہیں ٹھہرادیا جاتا ہے - ہندوستان کے کسی بھی نیوز چینل کو سن کر ایسا محسوس ہوتا ہے ,حافظ سعید جیسے کوئی بہت بےرحم اور خونخوار درندہ ہو - جس کا کام صبح وشام بیگناہوں کا خون بہانے کے سوا کچھ نہیں جبکہ حقیقت میں وہ ایک شفیق اور رحم دل انسان ہیں جو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی سب سے موثر آواز بنتے جارہے ہیں- ہمسائیہ ملک کوان سے کیا پریشانی ہے یہ تو سمجھ میں آتاہے کہ ہرسچا پاکستانی ہندوانہ ذہنیت کو کسی صورت برداشت نہیں - مگر کچھ اپنے مہربان دوستوں کو حافظ سعید صاحب سے کیاپرخاش ہے یہ کم از کم میرے لئیے سمجھنا بہت مشکل ہے -ایک طرف انکے خلاف دشمن کا دن رات جاری غلط پروپیگنڈا ہے - تو دوسری طرف حافظ سعید اور ان کی جماعت کی پاکستان کے لئے بے پناہ خدمات ہیں - جماعة الدعوہ کے کارکنان خدمت خلق کی مثال قائم کررہے ہیں - 8اکتوبر 2005ءسے پہلے جماعة الدعوہ صرف ایک ایسی جہادی جماعت کے طورپہ جانی جاتی تھی -جس نےناصرف افغانستان کے جہاد میں حصہ لیاتھا بلکہ جہادکشمیر میں بھی ایک نئی روح بیدار کردی تھی کشمیری نوجوانوں کو ایک بار �پھر سے نئے عزم وحوصلے کے ساتھ غاصب افواج کے خلاف صف آراء کردیا تھا -ایک ایسی تحریک جس کے ہزاروں تربیت یافتہ نوجوان کشمیری مسلمانوں کو آزادی دلانے کے لئیے اپنا آج ان کے کل پہ قربان کرچکے تھے - حافظ سعید صاحب کشمیریوں کے محسن تو تھے ہی - لیکن جس طرح 2005کے زلزلے اور اسکے بعد آنے والی قدرتی آفات میں ان کے مخلص کارکنان نے دن رات ایک کرکہ پاکستانی قوم کی خدمت کی یقیناََ قابل تحسین ہے- پاکستان میں کوئی علاقہ قحط کا شکار ہو , سیلابی پانی میں گھرے دور و نزدیک کے گاوں ہوں - تھر کے بھوکے پیاسے غریب و مجبور لوگ ہوں , کہیں کوئی عمارت منہدم ہوجائے ,روڈ ایکسیڈنٹ ہوں ، یا کسی بھی قسم کی قدرتی آفات , سب سے پہلے بروقت منظم امدادی کاروائیاں کرنے میں جماعة الدعوہ سب سے آگےہوتی ہے -حافظ صاحب کی جماعت کا ایمبولینس نیٹ ورک بےحد فعال اور عنقریب پاکستان کا سب سے بڑا نیٹ ورک بننے والا ہے -� فلاح انسانیت فاونڈیشن کے بے شمار فلاحی پراجیکٹس ، ہمہ وقت جاری رہتے ہیں -جماعت کی فلاح انسانیت فاونڈیشن کے چئرمیں حافظ عبدالروف صاحب ہمدرد خیرخواہ بڑے مخلص اور اور ہروقت انسانیت کی خدمت کرنے کے حوالے سے بڑی اچھی شہرت رکھتے ہیں - جماعة الدعوہ کا ملک بھر میں سینکڑوں ڈسپنسریز,درجنوں ہسپتال ،سینکڑوں سکول کالجز مدارس اور ہزاروں ریسکیو سنٹرز کاانعقاد بلاشبہ ایک عظیم کارنامہ ہے - خود حافظ سعید ایک دھیمے مزاج والی نظرئیاتی وسلجھی ہوئی شخصیت ہیں - جو ہمیشہ سب سے پہلے ملک وقوم کے مفاد میں آواز اٹھتی ہے ،وہ حافظ صاحب کی ہوتی ہے , حافظ سعید کی جماعة الدعوہ پاکستان کی سب سے پرامن منظم تحریک ہے - ان کے کارکنان تربیت یافتہ حوصلہ مند بہادر نوجوان ہیں -جو اپنےامیر کے ایک اشارےپر کسی بھی خدمت خلق کےمیدان میں کود پڑھتے ہیں , اور اپنی بہترین صلاحیتوں ،تقوے بلند حوصلوں اور خلوص سےحیران کن نتائج پیداکردیتے ہیں - حافظ سعید ایک ایسا نام ہیں ,جو پاکستان کی نظرئیاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ سمجھے جاتے ہیں -دفاع پاکستان و افغانستان کونسل کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنا حافظ سعید کی ہردلعزیزی کا منہ بولتا ثبوت ہے - جماعة الدعوہ نے نے ہمیشہ پاکستان سمیت کسی بھی اسلامی ممالک کے خلاف مسلم نوجوانوں کی عسکری کاروائیوں کی کھل کرمخالفت کی ہے - تحریک طالبان پاکستان ، داعش اور دیگر تکفیری و خارجی گروہوں کے خلاف حافظ سعید اور ان کی جماعت دوسری تمام جماعتوں سے ذیادہ سخت موقف رکھتی ہے - یہی وجہ ہے کہ خارجی عناصر اکثر سوشل میڈیاء اور دیگر ذرایع سے انہیں تنقیدکا نشانہ بناتے رہتے ہیں - حافظ سعید محب وطن پرامن شہری ہیں- پاکستان کے کسی شہری کے جان و مال کو ان سے یا ان کی جماعت سے کبھی کوئی آزار نہیں پہنچا ,قائداعظ م محمدعلی جناح,لیاقت علی خان ,عبدالستار ایدھی ,ڈاکٹرعبدالقدیرخان,حافظ سعید سمیت کتنے ہماری قوم کے محسن ہیں جو ہماری ناقدری و کم ظرفی کا شکار ہوچکے- کیا ہم ایک ایسی قوم ہیں جو دوست دشمن کی تمیز کھوچکے ہیں ؟ آخر کب ہم اپنے محسنوں کی قدر کریں گے اور کب انہیں ان کا جائزمقام دینگے ؟
 
Shahid Mushtaq
About the Author: Shahid Mushtaq Read More Articles by Shahid Mushtaq: 114 Articles with 77769 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.