پرتگالی صحرا میں پراسرار مخلوق٬ تہلکہ خیز ویڈیو

حال ہی میں پرتگال کے صحرا میں انسان نما ایک ایسی پراسرار مخلوق دیکھی گئی ہے جس نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے- مختصر سے ویڈیو کلپ میں اس پراسرار مخلوق کو لمبی ٹانگوں اور جھکے ہوئے سر کے ساتھ صحرا سے گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے-
 

image

اس پراسرار مخلوق کے اردگرد بالکل خاموشی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اسے زیادہ دیر تک نہیں دیکھا جاسکا کیونکہ یہ جلد ہی جھاڑیوں میں غائب ہوگئی تھی-

اس ویڈیو کو تقریباً ایک ماہ قبل انٹرنیٹ پر شئیر کیا گیا ہے اور اب تک اسے 2 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں- تاہم انٹرنیٹ پر اس ویڈیو کے حوالے سے ملی جلی رائے سامنے آئی ہے اور اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی جانور بھی ہوسکتا ہے-
 

image


اس کے علاوہ صارفین کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے اس ویڈیو کو جعلی بھی قرار دیا گیا ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ آج کے دور میں کسی چیز کی صاف تصویر حاصل نہ کی جاسکے جبکہ اس ویڈیو کا معیار بدترین ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

The myth of the chupacabara first began in Puerto Rico, after farmers found their goats drained of blood. However, new footage claims to have caught moving images of the beast on camera as it wanders through the Portuguese desert.