اور جب تمھارے پاس آ ئیں تو کہتے ہیں ہم مسلمان ہیں

سورہ المائدہ - ٥ - ----------------- آیات # ٦٠ تا ٦٣
تم فرماؤ کیا میں بتا دوں جو الله کے یہاں اس سے بدتر درجہ میں ہیں وہ جن پر الله نے لعنت کی اور ان پر غضب فرمایا اور ان میں سے کر دئیے بندر اور سوّر اور شیطان کے پجاری ان کا ٹھکانہ زیادہ برا ہے اور یہ سیدھی راہ سے سے زیادہ بہکے - اور جب تمھارے پاس آئیں تو کہتے ہیں ہم مسلمان ہیں اور وہ آتے وقت بھی کافر تھے اور جاتے وقت بھی کافر اور الله خوب جانتا ہے جو چھپا رہے ہیں - اور ان میں تم بہتوں کو دیکھو گے کہ گناہ اور زیادتی اور حرام خوری پر دوڑتے ہیں بیشک بہت ہی برے کام کرتے ہیں - انہیں کیوں نہیں منع کرتے ان کے پادری اور درویش گناہ کی بات کہنے اور حرام کھانے سے بیشک بہت ہی برے کام کر رہے ہیں -

(مندرجہ بالا آیات کے ترجمے میں جہاں محترم احمد رضا بریلوی صاحب نے پادری اور درویش کے الفاظ استعمال کئیے ہیں وہیں محترم مولانا فتح محمد جالندھری صاحب اور مولانا اشرف علی تھانوی صاحب نے مشائخ اور علماء کے الفاظ استعمال کئیے ہیں جبکہ مولانا مودودی صاحب نے بھی مشائخ اور علماء کے الفاظ استعمال کئیے ہیں ) ------
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114181 views nothing special .. View More