امام

مائکروفکشن... مختصر ترین افسانہ


اسلامی یکجہتی کانفرنس میں مقررین اپنے پرجوش خطابات سے لوگوں کے جذبہ ایمانی کو جگا رہے تھے.

یہ کیا انسانیت انسانیت کرتے پھرتے ہیں....لوگوں دنیا میں واحد انسانیت کا مذہب دین اسلام ہے.... جبکہ محسنِ انسانیت ہمارے ہادی محمد ﷺ ہمارے امام ہیں جنھوں نے ہمیں بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی تلقین فرمائی۔۔۔

عوام مقرر کے پرجوش خطاب سے مسحور ہورہے تھے اور متفق متفق کی صدائیں بلند کررہے تھے ...اسی دوران وقت نمازِ عصر ہوا....صفیں بندھنا شروع ہوئیں اور لوگ اپنے اپنے امام کے پیچھے کھڑے ہوگئے....!
 
علی راج
About the Author: علی راج Read More Articles by علی راج: 128 Articles with 107537 views کالم نگار/بلاگر.. View More