امن کی بات کرنے والے کو کب انصاف ملے گا

سید حامد سعید کاظمی

حامد سعید کاظمی

سید حامد سعید کاظمی ایک مذہبی گھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں کاظمی صاحب کے والد ایک عظیم صوفی بزرگ اور عالم اسلام کے بہت ہی اعلی پاۓ کے عالم دین اور ولی کامل تھے انکو دنیا غزالی زماں رازی دوراں کے القاب سے جانتی ہے غزالی زماں سید احمد سعید کاظمی صاحب نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ختم نبوت کی تحریک کے مجاہد تھے آپ کے لاکھوں شاگرد دنیا میں دین پھیلا رہے ہیں ۔کاظمی گھرانہ کے کروڑوں مرید دنیا کے ہر کونے میں ہیں ۔ اس خاندان کے ایک فرد سید حامد سعید کاظمی ہیں جنھوں نے اسلام کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا ۔ نوجوانوں کو عشق مصطفیٰ کی پہچان کرائی اور امن کی شمع روشن کی ۔۔آج اسی شخص پر الزام لگا کے سزا دی گئی اور وہ جیل میں ہیں ۔۔میں حیران ہوں کہ کاظمی صاحب کے خلاف ایک ثبوت نہیں پھر بھی انکوں سزا دی گئی جب کے ملک اور اسلام کے جو دشمن ہیں ان کے خلاف بہت سے ثبوت ہیں مگر ہماری عدالت انکو رہا کر دیتی ہے .لال مسجد کے مولانا عبدلعزیز کو ہی دیکھ لیں وہ آزاد ہیں جب کے امن اور پیار کی بات کرنے والے حامد سعید کاظمی کو بغیر کسی ثبوت کے سزا دی گئی ۔۔ کیا ہماری عدالتو ں میں انصاف بکتا ہے ۔حامد سعید کاظمی نے کہا کہ میری پیشی لائیو نیوز چنیلز میں دکھائی جاۓ اگر میں غلط ہوں تو سب کو پتہ چلے اگر بیگناہ ہوں تو لوگوں کو پتہ چل جاۓ مجھے ہر کسی کہ سامنے صفائی دینے نا پڑے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجاۓ ۔یہ دعوا ایک سچا انسان ہی کر سکتا ہے .اگر کسی بیگناہ کو انصاف نا ملا تو پھر عدالت پر کسی کا اعتبار نہیں رہے گا ۔امید ہے کہ کاظمی صاحب کو انصاف ملے گا اور جو اصل مجرم ہیں انکو سزا دی جاۓ گی-
rizwan mazari
About the Author: rizwan mazari Read More Articles by rizwan mazari: 2 Articles with 7692 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.