امجد صابری اور ٹارگٹ کلنگ

موت کا وقت تو مقرر ہے جب آنا ہوتا ہے جب آجاتی ہے ۔۔۔سنبھلنے کا بھی موقع نہیں ملتا ۔۔۔۔ طبعی موت یا حادثاتی موت پر چلیں صبر آجاتا ہے وقت کے ساتھ مگر کسی عزیز کسی اپنے کے بے دردی سے قتل ہوجانے پر برسوں لگ جاتے ہیں سنبھلنے میں ۔۔۔۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے ۔۔۔ پہلے ٹارگٹ کلنگ میں نشانہ وہ لوگ بنتے تھے جن کا تعلق صحافت، سیاست یا پھر پولیس یا سیکرٹ سروس سے ہوتا تھا یا پھر وہ بیچارے جن کے پاس پرچی تو پہنچ جاتی تھی اور ٹائیم فریم بھی دے دیا جا تا ہے کہ جناب اتنا وقت ہے آپ کے پاس رقم دینے کے لئے ورنہ نتائج کے آپ خود ذمہ دار ہونگے ۔۔۔ جنہوں نے دھیان نہیں دیا انہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا ۔۔۔۔ لیکن شاید یہ پہلا واقع ہے کہ ایک شوبز سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور قوال کو اس طرح بے دردی سے مارا گیا قتل کردیا گیا ہو إِنَّا للهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ۔۔۔۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس قتل کے پیچھے کیا مقصد چھپا تھا ۔۔۔۔ آیا امجد صابری کو بھی پرچی مل چکی تھی یا پھر ان کا قتل ایک نئے گیم پلان کی شروعات ہے ۔۔۔۔ طورخم بارڈر پر ہماری فوج نے جس طرح دشمن کے دانت کھٹے کئے اور انہیں یہ بات جتا دی گئی کہ پاکستانی فوج ان سے کئی گُنا بہتر ہے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت سے غافل بھی نہیں تو اب دشمن نے یہ نئی چال چلی ہو کہ سرحد پر نہیں تو اندر سے وار کیا جائے ۔۔۔۔ اور انہیں ایسے کئی عناصر افسوس اندر سے ہی مل جاتے ہیں جو ملککو کھوکھلا کرنے انتشار اور دہشت پھیلانا اپنا فرضِ عین سمجھتے ہیں ۔۔ اور لسانیت اور قومیت کی آڑ میں بہت سی پاکستان دشمن جماعتیں ہمارے دشمنوں کی آلا کار بنی ہوئی ہیں ۔۔۔۔۔ ہم حکومتِ وقت سے تو کچھ کہہ نہیں سکتے کیونکہ وہ خود خیر سے اپنے آپے میں نہیں ہے مگر ان محبِ وطن سیکریٹ سروسز، اور فوج سے ایک دردمندانہ گزارش ہے کہ اس سازش کو ناکام بنائیں اور ایسی ٹاسک فورسز ملک کے اندر بھی ہونی چاہئیں جو ایسے دہشت گردوں سے سختی سے نبٹنا جانتی ہوں ۔۔ لیکن اس کے لئے بولڈ اسٹیپ کی ضرورت ہے ۔۔۔ اور ایسے حکمران کی ضرورت ہے جو نا صرف محبِ وطن ہو بلکہ کسی قسم کی کمپرومائیز کرنے کی بجائے ڈنڈا ہاتھ میں لے کر ون ٹو آل یعنی اوپر سے لیکر نیچے تک چھترول کرنا بھی جانتا ہو ۔۔۔ ویسے جب تک ایسی ملک دشمن تنظیموں کو نیست و نابود نہیں کیا جاتا تب تک اس طرح کے صدمات سے ہم گزرتے رہینگے ۔۔۔۔ اللہ ہم سب کو عافیت اور اپنی پناہ میں رکھے آمین ۔۔۔ ۔۔۔ فی امان اللہ
farah ejaz
About the Author: farah ejaz Read More Articles by farah ejaz: 146 Articles with 215402 views My name is Farah Ejaz. I love to read and write novels and articles. Basically, I am from Karachi, but I live in the United States. .. View More