فوج کے سر براہ کے نام

 آپکے جوان جس شدومد کے ساتھ سرحدی دہشد گردوں کے خلاف صف آرا ہیں اور ا نہیں تہہ تیغ کر رہے ہیں اسکی تعریف میں امریکہ جیسی بڑی عالمی طاقت بھی رطب لسان ہے۔

پاکستان کا ایک شہر کراچی آجکل جس تارگٹ کلنگ کا شکار ہے اسکی حد یہ ہوگئی ہے کہ پچاس پچاس بے گناہ انسان بیدردی سے قتل کئے جارہے ہیں۔ حکومت یا تو بالکل بے بس ہے یا اسکے کچھ لوگ بھی اس کھیل میں ملوث ہیں کیونکہ جب زیادہ شور مچتا ہے تو ایک میٹنگ کرکے ارباب اقتدار بیان دیدیتے ہیں کہ پولس اور رینجرز کو ریڈ الرٹ کردیا ہے اور کسی کو کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔جبکہ سب جانتے ہیں کہ کراچی کی بانہیں ہر ایک کو قبول کرنے کے لئے کھلی ہوئی ہیں اور یہ کہ کراچی کا پہیہ اگر رک جائے تو سمجھ لیجئے کہ سارے ملک کی معیشت متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتی۔

ایسے حالات میں حیرت ہے کہ آُپ کیوں خاموش ہیں۔ کیا کراچی کے موجودہ حالات آپکے لئے لمحہ فکریہ نہیں ہیں؟ کیا اسکی حفاظت حکومت کی بے حسی کو دیکھتے ہوئے ، ا ٓپ پر عایدنہیں ہوتی؟ کیا آپکی موجودگی میں یہ قتل عام ہوتا رہے گا اور موجودہ حکومت پاکستان کی جڑیں یونہی کھوکھلی کرتی رہے گی۔ ادھر متاثرہ لوگ کہ رہے ہیں
کیا لحد پر آؤگے اس وقت بہر فاتحہ : مٹتے مٹتے جب یہ تربت راستہ بن جائے گی

پاکستان میں کتنے تجربات ہو چکے، یہاں نام نہاد جمہوریت ناکام ہے بالکل ناکام۔ بے کردار، جھوٹے اور غلط کار اپنے آپ کو پیسوں اور جھوٹے نعروں کے بل بوتے پر بھولے اور بے پڑھے لوگوں سے منتخب کرالیتے ہیں اور پھر کمائی پر لگ جاتے ہیں۔یہ وہ جمہوریت کے چیمپین ہیں جو حج کے معاملہ میں بھی نہیں چوکتے اور اسمیں بھی رشوت لیکر حاجیوں کی خدمت کرتے ہیں۔

ابھی وقت ہے ا ٹھیے اور ان حالات کو درست کرنے میں سنجیدہ ہوجا یئے تاکہ آنے والی نسلیں آپکو اچھے نام سے یاد کریں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ فوج آئے اور کراچی سے سارا ا سلحہ چھین لے ۔ موجودہ حکومت کی طرح نہیں کہ سرچ آپریشن جہاں ہونا ہے، پہلے سے متعلقہ لوگوں کو اطلاع دیدی جاتی ہے اور یہ حقیقت ریکارڈ پر موجود ہے کہ آپریشن ختم ہونے پر صرف ایک ٹی ٹی برآمد کی جاسکی اور اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے کئی درجن بے قصور نوجوانوں کو پکڑ کر لے گئے۔ سب سے اہم بات یہ ہوگی کہ اسلحہ؂ کی اسمگلنگ کے سارے راستے سیل کردئے جائیں، تا کہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔ سخت راز میں متاثرہ علاقہ کو گھیرے میں لیا جائے اور گھر گھر کی تلاشی لینے پر ٹرک بھر بھر کر اسلحہ بر آمد ہوگا۔ اب یہ مطالبہ عام ہوتا جارہا ہے کہ امن کی خاطر آپ ہی کو آناہے۔ فیصلہ کر ڈالئے پاکستان کی بقا کی خاطر۔
zafar zubairi
About the Author: zafar zubairi Read More Articles by zafar zubairi: 18 Articles with 14036 views 13 years service in Central Government Dept. i.e: Ministry of Food & Agri, Rehabilitation Ministry, Settlement Orgm, Pakistan Insurance Corp., with Co.. View More