پرویز مشرف کو محفوظ راستہ مل گیا

پاکستانی قوم ا ورن لیگ کو ووٹ دے کر اقتدار کی راہداری تک لانے والوں کے لئے ن لیگ کی طرف سے ایک اور شرمناک خبر یہ کہ مکے دکھا کر کہنے والا سابق آمرپرویز مشرف کہ میں کسی سے ڈرتا ورتا نہیں ہوں رات کے اندھیرے میں علاج کا بہانہ بنا کر حکومت نے پاکستان سے فرار کروا دیا ہے اس پر قومی اسمبلی میں بہت احتجاج ہوا ہے اراکین کا کہنا ہے کہ سابق آمر پر آرٹیکل 6لگانے والے حکمران اب اسی کے سہولت کار بن گئے ہیں (اسوقت پاکستان میں مجرموں کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اب دیکھتے ہیں کہ حکمرانوں کے ایک مجرم اعظم کے سہولت کار ہونے پر کاروائی کب کی جا تی ہے؟ یا مجرمانہ خاموشی۔۔۔) اسمبلی میں احتجاج تنقید ۔۔۔ اب توقوم سمجھ چکی ہے کہ یہ وقت پاس کرنے اور قوم کی آنکھوں میں دھول پھینکنے کے مترادف ہے پاکستان کی ایک اہم شخصیت نے ایک کڑوا سچ کہا ہے کہ 25 سال تک اب یہی سیاست دان باریاں لیتے رہیں گے نیا کوئی لیڈر نہیں آئے گا یہ ظالم نظام کسی انصاف پسند کو اقتدار تک نہیں آنے دے گا ۔۔۔۔ تو قوم کواپنی حالت بدلنے کیلئے قلندرانہ کرادار نہ جانے کب ادا کرے گی تب ہی تبدیلی آئے گی ورنہ اسی طرح سامراج کے غلاموں کی غلامی۔۔۔۔۔۔پرویز مشرف کے ملک سے رخصت ہونے کے حقائق میڈیا میں جو نشر ہوئے ہیں ان کے مطابق سابق آمر طیارے میں خوش ،موسیقی سنتے رہے،جب دبئی ا ئرپورٹ پر اترے تو صحت مند انسان کی طرح خوش وخرم تھے ایسے لگ رہا تھا کہ انھیں کوئی بیماری ہے ہی نہیں ،بیماری سب جھوٹ کا پلندہ ۔۔۔۔۔۔۔ دبئی جاتے ہی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہنگامی تنظیمی اجلاس سے خطاب بھی دے مارا اور کارکنوں کو جدوجہد جاری رکھنے کی تلقین بھی کردی گئی ۔

ساری دنیا جانتی ہے کہ پرویز مشرف نے پاکستان کو اس خطرناک مقام تک پہنچانے کیلئے گھناؤنا کردار ادا کیا لال مسجد اسلام آباد کے بے گناہ طلبہ وطالبات ،مسجد کو شہید کرکے جس طرح پاکستان کا اسلام تشخص مجروح کیا گیا ،پاکستان کو دو لخت کرنے کیلئے سردار اکبر بگٹی کو قتل کرنے سمیت لا تعداد جرائم پرویز مشرف کے سر تھے ان پر غداری کے مقدمہ کی تلوار بھی لٹک رہی تھی،عدالت کے چنگل میں پھنسے پرویز مشرف کو کس نے ملک سے باہر بھجوانے میں کرادر ادا کیا؟ کہا جا رہا ہے کہ ایک پاکستان کے محسن ملک نے پرویز مشرف کی طرف سے منت سماجت کے بعد کردارا دا کیا جس پر حکومت نے رضا مندی ظاہر کی تو مشرف ملک سے باہر جا سکے جب سے پرویز مشرف پر مقدمات قائم ہوئے تب سے پرویز مشرف راہ فرار اختیار کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا رہے کبھی خودساختہ بیمار ہوکر ہسپتال میں داخل ہوجاتے جس سے حاضری میں استثناء مل جاتا کبھی کوئی اور بہانا اب فالج کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار کروادیا گیا ہے جب کہ حقیقت پسندوں کا کہنا ہے کہ اب پرویز مشرف باہر بیٹھ کر سیاسی سرگرمیاں کریں گے یعنی پاکستان کو الطاف حسین کے بعدایک اور ایسا لیڈر میسر آگیا ہے جو جرائم کرکے پاکستان سے بھاگا اور باہر جا کر اس بد قسمت قوم کی لیڈری کرے گا اب ٹی وی سکرینوں پر قاتل پرویز مشرف کو ایک ہیرو کے طور پر پیش کیا جائے گا، میڈیا دن رات ان کے ایک ایک دن کے معمولات قوم کے سامنے متبرک کرکے پیش کرے گا ۔لائیو تقاریر ہوا کریں گی قوم کو اس کے ارشادات لائیو سنانے اور دکھانے کا اہتمام کیا جائے گا اس طرح پاکستانی قوم کو مشرف کی صورت میں نجات دہندہ مل جائے گا جو نواز شریف،عمران خان ،زراداری کی ناکامی کے بعد اس قوم کی قیادت وسیادت کرے گا پھر پرویز مشرف کو قیادت نہ ہونے کے باعث ایک بڑا لیڈر بنا کر پاکستان لایا جائے گا جو ملک کو پھر مکے دکھا کر رکہے گا کہ میں کسی سے ڈرتاورتا نہیں ہوں ۔

ملک میں یہ جملہ کئی اہم لوگوں نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان میں ایسے ہیں جو آرٹیکل 6 سے زیادہ طاقتور ہیں ۔وہ لوگ مشرف جیسے ہی ہیں جو سب کچھ کرکے بھی بچ جاتے ہیں ۔فیس بل کھولی تو ایک صاحب نے پوسٹ بھیجی ہوئی تھی کہ حکمرانو! قاتل پرویز مشرف کو ملک سے باہر بھیج دیاکہاں ہے تمہارا سزائے موت کا قانون؟نے دل پر چوٹ لگائی کہ پاکستان میں جاہلیت والے قانون واصول رائج ہو گئے ہیں امیر کیلئے ریلیف،این آر او جیسے چور دروازے جبکہ غریب کیلئے سخت سزائیں۔۔۔۔۔قوم سوال کر رہی ہے کہ سینکڑوں لوگوں کے قاتل پرویز مشرف کو چور دروازے سے ریلیف کے نام پر ملک سے فرار کروانے والے ایک گستاخ رسول کے قاتل عاشق رسول ممتاز قادری کو معاف کیوں نہیں کر سکی صرف اس کئے کہ ممتاز قادری ؒ نے ناموس رسالتﷺ ،اسلام کیلئے جرات مندانہ کردار ادا کیا جسے بے دین ،اسلام دشمنوں کو برداشت نہیں تھا جبکہ پرویز مشرف نے پاکستان میں عالم کفر کے عزائم کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی ،شرمناک کردار ادا کیا۔عالم کفر کے حواری پرویز مشرف کو سزا اور ممتاز قادری ؒ کو ریلیٖف کیسے دے سکتے تھے ؟پرویز مشرف کے فرار کے بعد قوم کو حکمرانوں کی وطن دشمنی پر صف ماتم بچھانا چاہیے کہ یہ حکمران پاکستانی قوم کے ساتھ کیا کر رہے ہیں ؟

حکمرانو!یاد رکھو کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے مگر ظلم اور نا انصافی کی نہیں چل سکتی ۔۔۔۔پرویز مشرف کو ملک سے باہر بھیجوانا ملک سے غداری کے مترادف ہے کیونکہ یہ وہ شخص ہے جس نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،حکمرانوں نے پرویز مشرف کو باہر بھیجوا کر مجرمین کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ جو مرضی کرو کوئی بات نہیں ریلیف مل جائے گا تم کو ۔۔۔۔۔ پاکستان کے حکمران قوم کتنا ذلیل کرنا چاہتے ہیں ؟
 
Ghulam Abbas Siddiqui
About the Author: Ghulam Abbas Siddiqui Read More Articles by Ghulam Abbas Siddiqui: 264 Articles with 245885 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.