Uber سروس پاکستان میں متعارف٬ دلچسپ کرایہ اور منفرد خصوصیات

ٹیکسی فراہم کرنے والی دنیا کی بڑی Uber نے پاکستان کے شہر لاہور میں اپنی باقاعدہ سروس کا آغاز کردیا ہے جبکہ جلد ہی یہ سروس پاکستان دیگر شہروں میں متعارف کروائی جانے والی ہے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ٹیکسی سروس کیوں منفرد ہے یا پھر اس سروس کی کیا خاص بات ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپ کو اس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہیں-
 

image


لاہور میں اس Uber ٹیکسی سروس کو متعارف کروائے جانے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں Uber کے پاکستان اور مشرقِ وسطیٰ کے انٹرنیشنل لانچر Loic Amado اور Uber کی پاکستان کی سربراہ آمنہ نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا-

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی Uber ٹیکسی سروس کی بکنگ Uber کمپنی کی موبائل ایپ کے ذریعے ہوگی اور تمام تفصیلات کی فراہمی اور وصولی اسی موبائل ایپ کے ذریعے ہی ممکن ہوگی٬ جیسے کہ آپ کہاں جانا چاہتے ہیں اور وہاں کا کتنا کرایہ ادا کرنا ہوگا وغیرہ ؟-

لوئس کا کہنا تھا کہ “ اب تک ہزاروں پاکستانیوں نے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے- بجائے اس کے Uber شہروں کا انتخاب کرے خود شہر Uber کا انتخاب کر رہے ہیں- لاہور کے رہنے والوں میں اس سروس کو پسند کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے“-
 

image


“اس لیے لاہور میں اس سروس کے متعارف ہونے کی ان بہت خوشی ہے- اب ہر کوئی سستی٬ محفوظ اور قابلِ بھروسہ ٹیکسی سروس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے“-

Uber کی پاکستان میں آمد کی خوشی میں پہلے ہفتے میں پورے لاہور کا ٹرپ مفت ہے-

اس ٹیکسی سروس سے صرف لاہور کے شہری ہی مستفید نہیں ہوں گے بلکہ اگلے کچھ میں کے دوران اس سروس کا آغاز کراچی اور لاہور میں بھی کر دیا جائے گا-
 

image


لاہور میں ابتدائی طور پر یہ سب سے پہلے بین الاقوامی ماڈل اور اداکار مہرین سید نے استعمال کی- ان کے علاوہ کرکٹ اسٹار شعیب اختر نے بھی پورے شہر کی سواری کی-

Uber ڈرائیور بننے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟
سیکورٹی کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے Uber پاکستان کی سربراہ آمنہ نے کہا کہ Uber کا ڈرائیور بننے کے لیے درخواست گزار کو 4 مراحل سے گزرنا ہوگا
- وہ لوگ اس ٹیکسی سروس میں ڈرائیور کی خدمات پیش کرنے کے لیے خواہشمند ہیں انہیں ایک آن لائن فارم بھرنا ہوگا-
- ڈرائیور کو اپنی تمام معلومات فراہم کرنا ہوں گی جن کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی جائے گی-
- جیسے ہی سب معاملات مکمل ہوں گے ممکنہ ڈرائیور کو پولیس اسٹیشن اور دیگر عہدیداروں کا دستخط شدہ ایک کریکٹر سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا-
- آخر میں ہر ڈرائیور کو تین قسم کے الگ الگ ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینا ہوگا جس میں جنسی زیادتی پر ایک سیمینار بھی شامل ہے- اس کا مقصد ڈرائیوروں کو پیشہ ورانہ طور پر مسافروں سے ادب لحاظ سے پیش آنے کا درس دینا ہے-
 

image

Uber کے کرایوں کا معیار:
کرایہ : 100 روپے
منسوخ کی صورت میں ادا کی جانے والی رقم: 150 روپے
کم سے کم کرایہ: 150 روپے
فی کلومیٹر: 13.7 روپے
فی منٹ: 3.7 روپے

اگر آپ ایک مقام سے دوسرے مقام تک کا سفر کرنا چاہ رہے ہیں جس کا کل فاصلہ 10 کلومیٹر ہے تو اس صورت میں کرایہ مندرجہ ذیل قانون کے تحت لاگو ہوگا:
کرایہ: 100
فی کلومیٹر کا کرایہ: 13.7 جو کہ 10 کلومیٹر کا 137 روپے بنتا ہے-
فی منٹ کرایہ: ( فرض کیجیے سفر میں 30 منٹ لگے ہیں) تو . 3.7 روپے کے حساب سے 30 منٹ کے 111 روپے-
اس طرح کُل کرایہ : 348 روپے بنتا ہے-

Uber سروس میں استعمال ہونے والی گاڑیاں:
یہ کمپنی ابتدا میں پاکستان میں جن گاڑیوں کا استعمال کرے گی ان میں سوزوکی سوفٹ٬ ٹویوٹا وٹز٬ ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سوک شامل ہوں گی-

مزید لگژری گاڑیوں ابر بلیک اور ابر لکس کو سروس میں بعد میں شامل کیا جائے گا-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Loic Amado, Uber’s International Launcher for Middle East & Pakistan, and Amna, Manager Marketing for Uber Pakistan, revealed the details. According to Loic, Uber has been downloaded by thousands of Pakistanis already.