آسیب زدہ عمارات کا راز فاش ہوگیا

اکثر افراد کو پرانی اور ویران عمارات میں ڈراؤنے سائے دکھائی دیتے ہیں یا پھر انہیں وہاں عجیب و غریب آوازیں سنائی دیتی ہیں اور ساتھ ہی انہیں اپنا دم گھٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے اور اس سب کو وہ بدروحوں یا غیر مرئی مخلوق کا کمال قرار دیتے ہیں-
 

image


تاہم ایک امریکی پروفیسر شین راجرز نے اپنی حالیہ تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ انسانوں کو پرانی عمارات میں سائے دکھائی دینے٬ دم گھٹنے اور عجیب و غریب آوازیں سنائی دینے کے واقعات حقیقت میں سچ ہوتے ہیں- لیکن یہ کسی بھوت یا غیر مرئی مخلوق کی وجہ سے نہیں ہوتے بلکہ اس کا سبب عمارات میں موجود آلودگی اور خاص کی پھپوندی ہوتی ہے-

امریکہ کی کلارکسن یونیورسٹی کے پروفیسر شین راجرز کے مطابق طویل مدت سے بند پڑی عمارات میں ایک ایسی زہریلی پھپوندی جنم لیتی ہے جو انسان کی جسم اور ذہن پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے-

اس کے علاوہ ایسی عمارات کا گھٹن زدہ ماحول چکر آنے٬ دل کی دھڑکن تیز ہونے اور موڈ میں تبدیلی واقع ہونے کا باعث بنتا ہے اور لوگ اس سب کو خود پر غیر مرئی مخلوق کا حاوی ہونا قرار دینے لگتے ہیں-

پروفیسر شین کا یہ بھی کہنا ہے کہ “کئی لوگ ایسی عمارات میں سائے یا کسی کے دکھائی دینے کی شکایت کرتے ہیں- دراصل یہ بھی ان کے اعصابی نظام مرتب ہونے والے اردگرد کے ماحول کے وہ اثرات کی وجہ سے ہوتا ہے-
 

image


پروفیسر شین کا کہنا ہے کہ وہ اس تحقیق کے لیے اب تک امریکہ کے متعدد ایسے مقامات پر جاچکے ہیں جنہیں ڈراؤنا مشہور کیا گیا ہے لیکن ہر جگہ انہیں صرف ماحول کی وجہ سے ہی ایسا محسوس ہوا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Associate Professor of Civil & Environmental Engineering Shane Rogers said human experiences reported in many hauntings are similar to mental or neurological symptoms reported by some individuals exposed to toxic molds. It is known that some fungi, such as rye ergot fungus, may cause severe psychosis in humans.