اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم ، کپتان، کوچ اور مالک بلکہ پوری قوم کو مبارک باد

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں کامیابی حاصل کی حالانکہ اس کو ہلکی ٹیم میں شامل کیا جا رہا تھا

چیمپیئن ٹیم

اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ پاکستان سپر لیگ انتہائی کامیاب رہی اور اس دوران کوئی نا خوشگوار واقعہ پیس نہیں آیا۔ مانا کہ ملک سے باہر کھیلی جا رہی تھی لیکن پاکستان اور پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچانے والے عناصر وہاں بھی کاروائی کر سکتے تھے لیکن اللہ کے فضل و کرم اور دوست ممالک کے تعاون سے ایسا کچھ نہ ہوا۔

سب سے پہلے تو پاکستان سپر لیگ کی شاندار کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ، پاکستانی حکومت ، پاکستانی عوام کو بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں اس کے بعد اس لیگ میں شرکت کرنے والے تمام بین الااقوامی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کے بغیر اس کی کامیابی ممکن نہیں تھی۔

تمام ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ لاہور اور پشاور کو ہاٹ فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔ لاہور نے تو پورے ٹورنامنٹ میں مایوس کیا اور سوائے ایک میچ کے تمام میچوں میں بہت بری کارکردگی دکھائی۔ پشاور کی ٹیم آفریدی کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز تھی اور ہاٹ فیورٹ تھی ابتدائی میچز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد آخری دو اہم میچز میں ناکام ہوئی اور فائنل میں نہ پہنچ سکی۔ کوئٹہ کی تیم نے سب کو حیران کیا اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک رسائ حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو بہت کم اہمیت دی جارہی تھی اس کی وجہ ٹی ٹونٹی سے ریٹائرمنٹ لینے والے مصباح الحق تھے لیکن اللہ جسے چاہے عزت دے۔ فائنل جیت کر پاکستان سپر لیگ کی پہلی چیمپیئن ٹیم بنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ہی بنی۔

میں اسلام آباد یو نائیٹڈکی پوری ٹیم اور پورے گروپ تمام آفیشلز، کوچ، منیجر اور مالک تمام کو بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں۔

آخر میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاک ہمارے ملک کے حالات جلد اچھے کرے اور پوری طرح امن و امان قائم ہو جائے اور دہشت گردی کی لعنت ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے تا کہ انشاء اللہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ اپنے ہی ملک میں ہو سکے۔ آمین ثمہ آمین
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 156571 views I live in Piplan District Miawnali... View More