ملائیشیا کی خوبصورت مساجد٬ اسلام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت

ملائیشیا کی تقریباً 65 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے- مختلف انداز و اطوار کی ثقافتوں کا مالک ملائیشیا ان سیاحوں کے نزدیک جنت نظیر ہے جو یہاں کی خوبصورتی کے دلدادہ ہیں- تاہم ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ ملائیشیا ایسے بڑے دل رکھنے والے افراد پر بھی مشتمل ہے جن کے دلوں میں اسلام کی محبت بھری ہوئی ہے- اور اسی محبت کی جھلک ہمیں ملائیشیا بھر میں تعمیر مختلف خوبصورت اور حسین و جمیل مساجد میں دکھائی دیتی ہے-
 

National Mosque of Malaysia
یہ مسجد کولالمپور میں واقع ہے- اس مسجد میں ایک وقت میں 15 ہزار افراد نماز ادا کرسکتے ہیں- یہ مسجد 13 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس حسین و جمیل مسجد میں ایک خوبصورت گارڈن بھی تعمیر کیا گیا ہے-

image


Zahir Mosque
یہ ملائیشیا کی ایک قدیم ترین مسجد ہے اور اس مسجد کا شمار ملائیشیا کی وسیع رقبے پر پھیلی مساجد میں بھی ہوتا ہے- یہ خوبصورت مسجد 1912 میں تعمیر کی گئی تھی اور اسے سلطان محمد جیوا زین العابدین نے ڈیزائن کیا تھا-

image


Sultan Salahuddin Abdul Aziz Mosque
سلطان صلاح الدین عبدالعزیز مسجد ملائیشیا کی ریاست Selangor میں واقع ہے- یہ ملائیشیا کی سب سے بڑی جبکہ جنوبی ایشیا کی دوسری بڑی مسجد ہے- اس مسجد میں ایک وقت 24 ہزار افراد نماز ادا کر سکتے ہیں- اس مسجد کی تعمیر کا آغاز 1982 میں کیا گیا جبکہ اس کی تکمیل 11 مارچ 1988 کو ہوئی-

image


Jamek Mosque
یہ کولا لمپور کی قدیم ترین مسجد ہے- اس مسجد کی تعمیر 1909 میں کی گئی تھی- یہ مسجد ایسے مقام پر واقع ہے جہاں دریائے Klang اور دریائے Gombak کا ملاپ ہوتا ہے- اس مسجد کو Arthur Benison Hubback نے ڈیزائن کیا تھا-

image


Sultan Sulaiman Mosque
سلطان سلیمان مسجد ملائیشیا کی ریاست Selangor کی شاہی مسجد ہے- یہ مسجد 1930 کی ابتدا میں برطانوی دور میں تعمیر کی گئی تھی- اسی وجہ سے اس مسجد کی تعمیر میں مغربی اور طرزِ تعمیرات کی جھلک دکھائی دیتی ہے-

image


Kampung Laut Mosque
یہ ملائیشیا کی ایسی قدیم ترین مسجد ہے جو آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے- اس مسجد کی تاریخ 17ویں اور 18ویں صدی سے جاملتی ہے- منفرد طرزِ تعمیر کی حامل یہ مسجد ملائیشیا کے علاقے Jalan Kuala میں واقع ہے-

image


Penang State Mosque
اس مسجد کا شمار ملائیشیا کی خوبصورت ترین مساجد میں ہوتا ہے- ملائیشیا کے علاقے Penang میں واقع یہ مسجد کی تعمیر کا آغاز 1977 میں ہوا جبکہ اس کی تکمیل 1980 میں ہوئی-

image

Federal Territory Mosque
ملائیشیا کے فیڈرل گورنمنٹ کپملیکس کے قریب تعمیر کی جانے والی اس مسجد کی تعمیر میں عثمانی اور ملائے دور کی طرزِ تعمیرات کی جھلک نمایاں ہے- یہ مسجد بھی کولالمپور میں تعمیر کی گئی اور اس کی تعمیر کا آغاز 1998 میں ہوا جبکہ اسے 2000 میں مکمل کر لیا گیا-

image

Tuanku Mizan Zainal Abidin Mosque
اس مسجد کو آئرن مسجد کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ مسجد ملائیشیا کے علاقے Putrajaya میں تعمیر ہے- یہ مسجد 24 ہزار نفوس پر مشتمل ایک مخصوص علاقے کے لیے تعمیر کی گئی اور ان رہائشیوں میں بڑی تعداد سرکاری حکام کی ہے-

image

Tengku Tengah Zaharah Mosque
اس خوبصورت مسجد کو floating mosque بھی کہا جاتا ہے- اور یہ ملائیشیا کی حقیقی معنوں میں پانی پر بہنے والی مسجد ہے- یہ مسجد دریائے Kuala Ibai کے کنارے کے نزدیک موجود Kuala Ibai نامی ایک جھیل میں تعمیر کی گئی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Almost 65% of Malaysia’s population follows the divine religion of Islam. The multicultural country might be considered a ‘party paradise’ for traveler’s who pay to see Malaysia’s natural beauty, however, truth is far from it. Malaysians have the biggest hearts, hearts that hold love for the religion of Islam.Here’s an example of what Allah’s house means to Malaysians.