صدر پاکستان ممنون حسین کا عزم کشمیر!

ایوان صدر اسلام آباد سے اطلاع ملی کہ صدر مملکت ممنون حسین '' یوم یکجہتی کشمیر'' کے حوالے سے حریت رہنمائوں کے ایک وفد سے ملاقات کریں گے اور ساتھ ہی مجھے بھی صدر پاکستان کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں مدعو کیا گیا۔مدعو حریت رہنمائوں کے وفد میں کنوینئر غلام محمد صفی( گیلانی ) میر طاہر مسعود کنوینئر( میر واعظ) محمد فاروق رحمانی ،محمود احمد ساغر، فیض نقشبندی ، ملک مجید اور راقم شامل تھے۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر،قائمقام سیکرٹری خارجہ وحید الحسن، قائمقام سیکرٹری صدر پاکستان ڈاکٹر ندیم شفیق ملک اور دیگر اعلی افسران بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔صدر ممنون حسین نے ابتدائی کلمات میں بتایا کہ وہ خود '' یوم یکجہتی کشمیر'' کے موقع پر مظفر آباد جانا چاہتے تھے،وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورے کی وجہ سے وہ بعد میں مظفر آباد کا دورہ کریں گے۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے کی ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کا خواہاں ہے، صدر ممنون حسین اس عزم مستحکم کا اظہار کیا کہ یہ سوچا بھی نہ جائے کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف میں کوئی لچک آئے گی یا کوئی لغزش ہو گی۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ عالمی سطح پر ناموافق صورتحال کے باوجود ہمیں معاملات کو سمجھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پیش قدمی کرنی ہے ،ہمیں یقین ہے کہ کوششوں کے مسلسل جاری رہنے سے اللہ تعالی ایسے اسباب پیدا کر دے گا جس سے مسئلہ کشمیر کے حل ہو گا۔صدر مملکت ممنون حسین نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ حریت اور عزم آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد نے یہ ثابت کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر،پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہر موقع پر کشمیریوں کے مطالبہ آزادی کی آواز بلند کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر تقویت پہنچاتے ہیں
ایوان صدر اسلام آباد سے اطلاع ملی کہ صدر مملکت ممنون حسین '' یوم یکجہتی کشمیر'' کے حوالے سے حریت رہنمائوں کے ایک وفد سے ملاقات کریں گے اور ساتھ ہی مجھے بھی صدر پاکستان کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں مدعو کیا گیا۔مدعو حریت رہنمائوں کے وفد میں کنوینئر غلام محمد صفی( گیلانی ) میر طاہر مسعود کنوینئر( میر واعظ) محمد فاروق رحمانی ،محمود احمد ساغر، فیض نقشبندی اور ملک مجید شامل تھے۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر،قائمقام سیکرٹری خارجہ وحید الحسن، قائمقام سیکرٹری صدر پاکستان ڈاکٹر ندیم شفیق ملک اور دیگر اعلی افسران بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔

صدر ممنون حسین نے ابتدائی کلمات میں بتایا کہ وہ خود '' یوم یکجہتی کشمیر'' کے موقع پر مظفر آباد جانا چاہتے تھے،وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورے کی وجہ سے وہ بعد میں مظفر آباد کا دورہ کریں گے۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے کی ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کا خواہاں ہے، صدر ممنون حسین اس عزم مستحکم کا اظہار کیا کہ یہ سوچا بھی نہ جائے کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف میں کوئی لچک آئے گی یا کوئی لغزش ہو گی۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ عالمی سطح پر ناموافق صورتحال کے باوجود ہمیں معاملات کو سمجھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پیش قدمی کرنی ہے ،ہمیں یقین ہے کہ کوششوں کے مسلسل جاری رہنے سے اللہ تعالی ایسے اسباب پیدا کر دے گا جس سے مسئلہ کشمیر کے حل ہو گا۔صدر مملکت ممنون حسین نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ حریت اور عزم آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد نے یہ ثابت کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر،پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہر موقع پر کشمیریوں کے مطالبہ آزادی کی آواز بلند کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر تقویت پہنچاتے ہیں اور دنیا پر یہ واضح کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر موجود ہے اور اس مسئلے کر منصفانہ اور پرامن طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اپنی شہ رک کشمیر پر اپنا موقف کبھی تبدیل نہیں کرے گا۔کشمیر کا مسئلہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق ہی حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد کشمیریوں کو اس بات کا یقین دلانا ہے کہ پاکستان کی قیادت اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا اور اس جدوجہد میں وہ ہر طرح سے ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ اڑسٹھ سال سے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں اور پاکستانی قوم ان کی قربانیوں اور جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور کشمیریوں ہر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے جدوجہد آزادی میں جرات اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان حق خود ارادیت کے لئے کی جانے والی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں رہنے والے آزاد لوگ کشمیری مردوں،خواتین اور بچوں کی دلیرانہ جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں اور یہی '' یوم یکجہتی کشمیر'' کا پیغام ہے۔صد ر مملکت نے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم اور بھارتی فوج کے بھر پور استعمال کے باوجود کشمیریوں نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے اور کشمیر کے مسئلے کو دبایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اقوام متحدہ کا ایک دیرینہ غیر حل شدہ مسئلہ ہے۔انہوں نے بھارت اور عالمی برادی پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں سے کئے گئے وعدے کو پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہر پاکستانی کے دل میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کشمیریوں سے یہ عہد ہے کہ ہم کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔

اجلاس میں محمد فاروق رحمانی،غلام محمد صفی اور اطہر مسعود وانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کشمیر کاز کے حوالے مختلف اہم تجاویز دیں۔ تقریبا دو گھنٹے جاری رہنے والے اس اجلاس میںصدر مملکت ممنون حسین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ کشمیریوں اور پاکستان کے مختلف اداروں کے درمیان باقاعدہ رابطے کو موثر بنایا جائے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے مختلف اہم امور کے حوالے سے کشمیر وفد کو ملاقات کی دعوت بھی دی۔صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے '' یوم یکجہتی کشمیر'' کے موقع پر کشمیری رہنمائوں سے ہونے والی اس ملاقات سے واضح ہوا ہے کہ پاکستان جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔'' یوم یکجہتی کشمیر'' کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے بھی مظفر آباد میں آزاد کشمیر اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔یوں یہ پہلا موقع ہے کہ جب آزادی کی جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے حوالے سے صدر مملکت اور وزیر اعظم کی طرف سے پاکستان کے عزم کشمیر کے غیر متزلزل اعادہ کرتے ہوئے ان تمام غلط فہمیوں کا بھی تدارک کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی صورت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور مسئلہ کشمیر کو پست پشت ڈال سکتا ہے۔
Athar Massood Wani
About the Author: Athar Massood Wani Read More Articles by Athar Massood Wani: 770 Articles with 614600 views ATHAR MASSOOD WANI ,
S/o KH. ABDUL SAMAD WANI

Journalist, Editor, Columnist,writer,Researcher , Programmer, human/public rights & environmental
.. View More