غیر محفوظ تعلیمی ادارے۔

اس کالم میں آج معاشرتی منافقت کو بیان کیا گیا ہے کہ ہم کس طرح دوسروں کو مؤردِ الزام ٹھراتے ہیں لیکن جب ہمارے اپنے ہم مذہب ہمارے اپنے ہی بچوں کو مارتے ہیں تو ہماری خاموشی ہماری منافقت کو ظاھر کرتی ہے۔۔
 باچا خان یونیورسٹی
تعلیمی اداروں میں ایسا کون سا بھٹکا ہوا کام ہوتا ہے جو آج کل طالبانوں نے اپنی جنگ کا رخ تعلیمی اداروں کی طرف موڑ لیا ہے ؟؟؟

عوام کو حکومت وقت اور دہشتگردان وقت کا شکر گزار ہونا چا ہیئے کہ وہ وقتاً فوقتاً دونوں مل کر ہم عوام کو جنت پہنچا رہے ہیں۔ اگر تاریخ کے صفحات کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات اور بھی واضع ہو جاتی ہے کہ جنت پہچانے والے پیدا کیسے ہوئے پلے بڑھے کیسے، اور کن کے "ناراض بچے ہیں۔۔۔۔

افسوسناک بات ہے کہ ہمیں یہود و نصاری کی سازشوں کو بے نقاب کرنے سے فرصت ہی نہیں ملتی یا پھر یوں کہیں کہ ہم سازشی عناصروں کو بے نقاب کرنے میں اتنے مگن ہیں کہ اپنے ہم مذہب ہمارے بچوں کو ذبح کر رہے ہیں اس کی طرف دھیان ہی نہیں جاتا یا پھر اجتماعی طور پر معاشرہ دوغلا ہو چکا ہے جو ایسے عناصر کی پشت پناہی کرنے والے حضرات ہر جگہ موجود ہیں۔۔۔
Asad Lashari
About the Author: Asad Lashari Read More Articles by Asad Lashari: 17 Articles with 14493 views By profession I am student of Media studies at Sindh Madressatul Islam University Karachi .. View More