رواں سال کے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے والے لمحات

زندگی میں اگر کچھ سنسنی خیز نہ ہو تو زندگی کا مزہ نہیں آتا اور یہ بات سوشل میڈیا پر 100 فیصد کھری اترتی ہے- عجیب و غریب اور مزاحیہ واقعات سے لے کر دلچسپ ویڈیو تک رسائی صرف انٹرنیٹ کی طلسماتی دنیا کے ذریعے ممکن ہے- اس آرٹیکل میں ہم سال 2015 کے کچھ ایسے اہم اور دلچسپ واقعات بیان کریں گے جنہوں نے اپنے اچھوتے پن کی بنا پر سوشل میڈیا پر دھوم مچائی-

جسٹن بیبیوں نے جسٹن بائبر کا گانا “ بےبی “ گایا:
 


یہ ایک کامیاب تجربہ تھا- لاہور کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں ثانیہ اور مقدس نے جسٹن بائبر کا مشہور گانا “ بےبی “ گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا- اس گانے پر ان کی والدہ شہناز نے مٹکے کی مدھر دھن بھی بجائی- اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بےپناہ مقبولیت حاصل کی اور یہ شہرت قومی ٹی وی پر بھی پہنچ گئی- وہیں سے یہ بہنیں “ Justin Bibis “ کے نام سے پہچانی جانے لگیں- دونوں بہنوں کی یہ مقبولیت بی بی سی تک جا پہنچی اور انہیں دنیا بھر میں پزیرائی ملی- سوشل میڈیا پر پائے جانے والے مبصرین میں سے کچھ کا خیال تھا کہ دونوں بہنوں نے جسٹن بائبر کی ٹکر کا گایا ہے جبکہ بعض عناصر اس بات پر متفق ہوگئے کہ پاکستان کے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں-


مشہور فوٹو بلاگ کی پاکستان آمد:
 

image


مشہور فوٹو بلاگ “Humans of New York” نے اگست 2015 میں جب پاکستان پر نگاہ ڈالی تو ہر کسی نے اس میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی- فوٹوگرافر Brandon Stanton پاکستان کی خوبصورتی کو کیمرے میں اتارا- کراچی سے لاہور اور اسلام آباد سے شمالی علاقہ جات تک کا سفر کیا اور بےشمار کہانیوں کا خزانہ جمع کیا- اس سفر سے نہ صرف پاکستان کے خوش نصیب افراد کو 5 منٹ کی شہرت حاصل ہوئی بلکہ بلاگ کو بھی کئی موضوعات پر آگہی حاصل ہوئی-
 

image


کومل رضوی نے عبدالستار ایدھی کے ساتھ لی سیلفی:
 

image


ہر کسی نے ایسی سیلفی ضرور لی ہے جو ان کے لیے شرمندگی کا باعث بنی ہو٬ مگر کومل رضوی جب ایدھی صاحب کی عیادت کے لیے اسپتال گئی تو اس موقع پر انہوں نے ایدھی صاحب کے ساتھ سیلفی بھی لی- اس سیلفی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک کہرام مچ گیا- جتنے منہ اتنی باتیں٬ کسی نے اس کو بدتہذیبی قرار دیا تو کسی نے اس کو بچکانہ حرکت سمجھا- غرض یہ کہ سوشل میڈیا ایک تنقید کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا-
 

image


تاہم کومل رضوی نے اس تنقید کی بالکل بھی پرواہ نہ کی اور اس سیلفی کو اپنی بہترین سیلفی قرار دیا- سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا کومل رضوی واقعی اپنی متنازعہ سیلفی کے لیے قصور وار ہیں یا لوگ ان پر بےجا تنقید کر رہے ہیں؟

ماورا ہوکین کے لیے رنبیر کپور کی جانب سے “ خوبصورت“ کا خطاب:
ماورا ہوکین کی برسوں کی آرزو اس وقت پوری ہوگئی جب انہوں نے اپنے بالی ووڈ کے دوستوں سے اپنے سب سے پسندیدہ فنکار رنبیر کپور کی طرف سے پیغام ملنے کی خواہش کا اظہار کیا اور خوش قسمی سے انہیں رنبیر کپور کی جانب سے پیغام مل بھی گیا-
 


رپورٹر چاند نواب کی ویڈیو کی بالی ووڈ تک رسائی:
نیوز رپورٹر چاند نواب نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ جو غلطی انہوں نے اپنے کیریر میں کی تھی وہ ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دے گی-
 


ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس وجہ سے ان کو اپنی نوکری سے ہاتھ بھی دھونا پڑے اور دوسری نوکری ملنا بھی مشکل ہوگئی- ان کی اس ویڈیو کی کی گونج بھارت پہنچ گئی اور ڈائریکٹر کبیر خان کی نظروں میں آگئی - ڈائریکٹر نے اس غلطی کے سین کو اپنی فلم “ بجرنگی بھائی جان “ میں شامل کرلیا- چاند نواب کا کردار اداکار نواز الدین صدیقی نے بخوبی نبھایا اور اس طرح چاند نواب کی مقبولیت آسمانوں کو چھونے لگی- اس کے بعد چاند نواب کا فون بجنے سے نہ رک سکا اور انہیں دنیا بھر سے داد وصول ہونے لگی-

فیصل قریشی کی بالی ووڈ کی فلم “ Phantom “ پر شدید تنقید:
کبیر خان کی فلم “ فینٹم “ شروع سے ہی تنازعات کا شکار بن گئی مگر ٹی وی اینکر فیصل قریشی نے اس فلم پر کچھ ایسے انداز سے تنقید کی کہ یہ فلم ہر کسی کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی-
 


اس ویڈیو میں فیصل قریشی نے بھارتی فلموں کی غیر قانونی تشہیر پر فلم بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور ساتھ ہی بھارتی معیشت کے ڈوبنے کی خواہش بھی ظاہر کی- اس کے علاوہ فیصل قریشی نے فلم کا مرکزی کردار ادا کرنے والے فنکار سیف علی خان پر بھی شدید تنقید کی اور انہیں “ میڈم “ اور “ چھوٹی بچی “ کہہ کر پکارتے رہے-

عائشہ ثنا کا غصہ اور ان پر بنی ڈب سمیش:
اداکاروں کے نخروں سے کون واقف نہیں- یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ان کا غصہ بہت تیز ہوتا ہے مگر ٹی وی میزبان عائشہ ثنا کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا-
 


حال ہی میں ایک مارننگ شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ٹی وی میزبان عائشہ ثنا اپنے عملے پر گرجتی برستی دکھائی دیں- “ برائٹ کریں اسے “٬ “ میں کالی نظر نہیں آؤں گی “ جیسے الفاظ کہتی ہوئی عائشہ ثنا کی اس ویڈیو نے سب کو ہی ہنسنے پر مجبور کر دیا- مگر کوئی بھی ویڈیو تب تک حقیقی معنوں میں وائرل نہیں ہوتی جب تک اس پر ڈب سمیش نہ بنایا جائے- پاکستان کی مشہور ماڈلز نے اس پر ڈب سمیش بنا کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

"What is drama but life with the dull bits cut out." These words by Alfred Hitchcock are very much applied to the social media of recent times. From awkward funny events to videos of prank there is so much that is available to our viewing by the far reaches of the Internet. Here are some of the best social media moments that took place in 2015: